سرگودہا(بیورو رپورٹ) کرو مہربانی تم اہل زمین پرخدا مہربان ہوگا عرش بریں پر ہمدردی احساس کا دوسرا نام ہے اور یہی جذبہ انسان کو حیوانوں سے ممتاز کر کے اشرف المخلوقات کے منصب جلیلہ پر فائز کرتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کی نامور اداکارہ شیبہ بٹ نے الیکٹرانک میڈیا کلب کے محمدی دسترخوان میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کیا ان کا کہنا تھا کہ اس محمدی دسترخوان پر آکر پتہ چلا کہ انسانیت کی خدمت کس طرح کی جاتی ہے ہم بہت خوش ہیں کیونکہ کسی بھوکے کو کھانا کھلانا انسانیت کی خدمت کا سب سے خوبصورت ترین ذریعہ ہے اللہ پاک کو اپنی مخلوق سے بہت پیار ہے، اس لیے لوگوں کے ساتھ ہمدردی اور ان کا خیال رکھنا احسن عمل ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی بارہا فرمایا کہ مومن وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مومن محفوظ رہیں۔ ہمارا مذہب ہمیں ہمدردی، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ہمارے دین کی یہ تعلیمات ہیں۔ بھوکوں کو کھانا کھلانا چاہیے، بے سہاروں کا سہارا بننا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر الیکٹرانک میڈیا کلب سیف خان اور ان کی ٹیم جس لگن اور محبت سے محمدی دسترخوان کے سلسلے کو اگے بڑھا رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں کھانا کھلانا اللہ تعالی کی صفت ہے اس موقع پر مہمان و معززین نے سیف خان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا جس پر صدر الیکٹرانک میڈیا کلب سیف خان نے معززمہمانوں کوڈھیروں مبارکباد پیش کی اور خوبصورت الفاظ میں خراج تحسین پیش کی