سرگودہا(رپورٹ بیورو)سرگودہا ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی وفاقی پالیمانی سیکرٹری کی
سابق وزیرِاعلیٰ گلگت سے ملاقات جو کہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کی ڈاکٹر برائےتجارت سے سستو بارڈر پر ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں کاروباری برادری کو درپیش موجودہ مسائل اور مشکلات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ان مسائل کو وزیراعظم کے نوٹس میں لائیں گے اور چیئرمین ای پی آر سے رابطہ کرکے ان کے جلد از جلد حل کے لیے اقدامات کریں گے۔
ملاقات میں سابق ایم ایل اے جاوید حسین اور فوکل پرسن وزیرِاعظم یوتھ پروگرام ساجد عثمانی بھی شریک تھے