پولیس اپنے ہی پیٹی بھائی کو انصاف نہ دلا سکی
(رپورٹ محمد حسین مومرو)ایک پولیس سب انسپکٹر نزیر حسین اپنے شہید بیٹے کانسٹیبل شہید وسیم اختر جو کہ تین بچوں کا باپ ہےکو اپنے ہی محکمہ پولیس سے ایک ہفتہ گزر جانے کہ باوجود انصاف نہ دلا سکی
ایک ہفتہ قبل تھانہ سائٹ اے کی حدود میں ایک افسوس ناک واقع پیش آیا جس کا مقدمہ نمبر 379/25تھانہ سائٹ اے میں درج کیا گیا ہے جس میں ایک سادہ لباس شخص جس کا نام نعمان ولد گوہر جس نے عوام کے تشدد سے بچنے کے لیے خود کو رینجرز کا سپاہی بتایا اور اپنا کارڈ بھی دکھایا جس سے پتہ لگا کہ وہ محکمہ رینجرز کا سپاہی ہے اور اپنے طاقت کے نشے میں آپسی کسی معمولی سی طلخ کلامی پر فائرنگ کر کےپولیس کانسٹیبل وسیم اختر کو شہید کر دیا گیا شہید وسیم نے اپنی جان کی حفاظت کرنے کی کوشش میں بھی تحفظ کرتے ہوئے فائرنگ کی مگر خود کو بچا نہ سکا اور زخمی حالت میں نعمان ولد گوہر جس کو باقاعدہ ہسپتال منتقل کیا گیا جس کو لاپتہ کردیا گیا ہے شہید کے والد کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ ہو جانے کے باوجود سندھ پولیس کا سب انسپکٹر اپنے ہی محکمہ پولیس سے اپنے بیٹے پولیس کانسٹیبل کو انصاف نہ دلا سکا ڈی جی رینجرز سندھ کو بھی درخواست دی وہاں سے بھی کوئی رابط نہیں کیا گیا ہےابھی تک کوئی پیش رفت نہیں کی گئ ہے شہید پولیس کے اعلی افسران بھی خاموش ہیں اعلی افسران کی طرف سے متاثرہ فیملی سے کوئی رابط نہیں کیا گیا ہے شہید وسیم کی فیملی اپنے محکمہ پولیس اور سندھ حکومت سے انصاف کی منتظر ۔