راچی(رپورٹ محمد حسین سومرو)ضلع کیماڑی پولیس کراچی
ایس ایس پی ضلع کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی سربراہی میں علاقہ جنگل والا، مچھرکالونی، تھانہ ڈاکس کے علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کومبنگ ایند سرچ آپریشن کیا گیا۔
جس میں ایس پی صاحب بلدیہ ڈویژن جناب جہان خان نیازی* اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کے ایس ڈی پی اوز صاحبان و تھانہ جات کے ایس ایچ اوز صاحبان، انٹیلجنس اسٹاف و تلاش ڈیوائس اسٹاف، لیڈیز پولیس اسٹاف اور بھاری نفری نے شرکت کی۔
مخبر خاص کی نشاندہی پرمنشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے مختلف مکانات کی تلاشی لی گئی۔
دوران آپریشن دشوار گزار اور دلدلی راستوں کے باوجود مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے ضلع کیماڑی پولیس نے مچھر کالونی کے علاقے جنگل والا میں ایک اہم اور بھرپور کاروائی عمل میں لائی۔
یہ علاقہ دشوار گزار، دلدلی اور پیچیدہ راستوں پر مشتمل ہے، جہاں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
آپریشن کے دوران پولیس افسران اور جوانوں کو انتہائی مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا۔
دلدلی راستوں اور تنگ گلیوں سے گزرتے ہوئے کئی گھنٹوں پر محیط یہ آپریشن نہایت حکمت عملی، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔
ایک شخص کو مشتبہ جانتے ہوئے پکڑنے کی کوشش کی لیکن راستہ دلدلی اور کیچڑ ہونے کی وجہ سے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
جس کا نام عامر ولد ایاز معلوم ہوا۔
اس مقام سے ایک تھیلی ملی جس کو چیک کیا تو اُس میں سے (540) گرام چرس اور ایک عدد موبائل فون برآمد ہوا۔
جس کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں رجسٹر ر کیا گیا۔
جبکہ علاقے میں ممکنہ غیر قانونی سرگرمیوں کے شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی ضلع کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی* نے آپریشن میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کی ہمت، قربانی اور فرض شناسی کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔