کراچی (رپورٹ: ایاز خان) ایس ایس پی ویسٹ حفیظ بگٹی کی ہدایت پر تھانہ اورنگی کے ایس ایچ او جمال لغاری خان نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خاتون کے قتل میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ملزم نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنی زوجہ اسما کو ٹوکا(بگدے) اور ہتھوڑے سے وار کرکے قتل کیا تھا۔مقتولہ کے دیور ملزم عنایت اللّٰہ کو گرفتار کرلیا تھا، جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے مرکزی ملزم حفیظ اللّٰہ ولد ثمن شاہ (مقتولہ کے شوہر) کو بھی گرفتار کرلیا۔ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی
کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…