منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد ) اوورسیز ویلفیئر سوسائٹی ڈھولا کے زیراہتمام دو بچیوں کی رخصتی کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں علاقہ بھر سے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تفصیلات کے مطابق آج ملک خدا داد معاشی بحرانوں کا شکار ہے جس کی وجہ سے نادار والدین اپنے بچوں کی شادیوں کے سلسلے میں پریشان ہیں ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اوورسیز ویلفیئر سوسائٹی ڈھولا کے بانیان نے نادار بچیوں کی شادی کا ایک منظم پروگرام شروع کیا ہے۔ جس سلسلہ میں گذشتہ روز دو بچیوں کی شادی مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں سوسائٹی کی طرف سے دونوں بچیوں کو مناسب جہیز دیا گیا اور باراتیوں کی تواضع پروقار طریقے سے کی گئی۔ اس پروقار تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادجن میں وکلاء، سرکاری افسران، مذہبی شخصیات اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور انہوں نے اوورسیز ویلفیئر سوسائٹی ڈھولا کے بانیان زمان اللہ تارڑ، حاجی محمد فاروق تارڑ، عمان ظفر گوندل، قیصر گوہر گوندل، سیف اللہ گوندل کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوسائٹی کے عزم اور عمل میں برکت فرمائے۔ اس موقع پر سابق صدر بار ایسوسی ایشن پھالیہ عنصر محمود ایڈووکیٹ، عامر شہزاد گوندل ایڈووکیٹ، اسرار احمد تارڑ ایڈووکیٹ، سمیع اللہ تارڑ، احسن گوندل، مدثر عزیز چیمہ ایڈووکیٹ، صفدر علی تارڑ، محمد اختر گوندل، عابد علی گوندل، ظفر اقبال گوندل، ارشاد اللہ تارڑ، محمد عرفان تارڑ، محمد اعظم بھون، شمریز چیمہ ایڈووکیٹ، اسرار احمد تارڑ ایڈووکیٹ، طاہر اعجاز تارڑ ایڈووکیٹ، محمد آصف بٹ، ظفر اقبال دلوآنہ، فرحت اقبال تارڑ، علی حسن بٹ، مختار احمد نمبردار، وقار پرویز نمبردار، محمد نواز بھون، ماسٹر عباس تارڑ، گلزار حسین بٹ، محمد ارشد گوندل، بشارت علی مغل، صوفی احسان اللہ، حاجی محسن تارڑ، سیف اللہ کلیم تارڑ، شاہد اقبال تارڑ، محمد اسلم ڈفرانہ، میاں خوشنود احمد، عادل فاروق جنجیل، عاصم ریاض بھٹی، مرزا قیصر فاروق، سجاد اسلم چشتی، فیاض احمد سندھی شامل تھے۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا
ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…