ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد نواب سمیر لغاری کی زیر صدارت اینٹوں کی بڑہتی ہوئی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد نواب سمیر لغاری کی زیر صدارت اینٹوں کی بڑہتی ہوئی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس آج انکے دفتر میں منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نواب سمیر لغاری نے کہا کہ اینٹوں کی بڑہتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے عوامی شکایات کا ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن کی  جانب سے سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اس سلسلے میں آئندہ ہفتے تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے ضلع کے تمام تحصیلوں میں قائم اینٹوں کے بھٹوں کا دورہ کرکے قیمتوں کا جائزہ لیں اور تمام بھٹوں کی فہرست ڈی سی آفیس کو ارسال کریں انہوں نے مزید کہا کہ سیپا کی جانب سے تمام اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان کو بھٹوں میں تحفظ ماحولیات کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ اینٹوں کی زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اجلاس میں ریجنل انچارج سیپا ڈاکٹر گل امیر سنبل، میونسپل کمشنر عبدالرزاق شیخ، اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو، ڈی ایس پی پولیس عبدالحمید جلبانی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

  • Related Posts

    گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔

    گھوٹکی : رپورٹ ( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔تھانہ بی…

    پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views