بھاولنگر( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایت کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب ٹریفک مرزا فاران بیگ کے ویژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر نصیب اللہ خان کی زیرنگرانی ضلع بہاولنگر میں ٹریفک آگاہی مہم زور و شور سے جاری ہے۔اور روڈ پر چلنے والے ڈرائیوروں کے ساتھ ساتھ طلبہ کو ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر بہاولنگر ڈی ایس پی محمد واصف نے موہل چوک نزد لاری اڈا پر چیکنگ کے دوران چالان کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےاپنی نگرانی میں بغیرڈرائیونگ لائسنس،بغیر روٹ پرمٹ، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں اور ڈرائیونگ کے دوران ٹیلی فون کا استعمال کرنے
والوں پر جرمانے عائد کئےاس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک جناب محمد واصف نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنےوالے اور کم عمر ڈرائیور وں کو وہیکلز چلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنا سخت جرم ہے۔لائسنس نہ رکھنےوالے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلانے سے قیمتی جانی نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔اور اپنے کم عمر بچوں کو بھی ڈرائیونگ کرنے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کو فل الفور جرمانہ کیا جائے گا۔اور مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں پر مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی