بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے )چشتیاں کی ادبی تنظیم بستان کے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔تنظیم کی مجلس عاملہ کے ارکان سید راشد الطاف،یاسر اقبال،سید واجد الطاف بخاری،آفتاب نواب،مامون الرشید خان نے اتفاق رائے سے نئے عہدے داران کا چناؤ مکمل کیا جس کے مطابق صدر وحیدالرحمن ناوک،جنرل سیکرٹری وسیم عباس جوائنٹ سیکرٹری اسامہ حزام،فنانس سیکرٹری واجد الطاف بخاری،سیکرٹری اطلاعات صہیب امین جموں،قانونی مشیر رانا عامر مسعود ایڈووکیٹ،سرپرست اعلی رانا سعیدانور،چئیرمین عبدالغفار نازشامل ہیں۔#
☆☆☆☆☆
بھاولپور (بیورورپوٹ ) چشتیاں کے ممتاز تاجر وسابق کونسلر چوہدری عبدالغفور کی طرف سے چک 4فورڈ میں ان کی رہائش گاہ پرسیاسی قائدین، معززین شہر وتاجر حضرات کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں جنوبی پنجاب رہنما وسابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف محمود،امیدوارقومی اسمبلی حلقہ162چوہدری اللہ داد چیمہ،حاجی طالب حسین گجر،سابق کونسلرز بلدیہ چشتیاں چوہدری جمیل الرحمٰن،مامون الرشید خان،محمد شفیق کمبوہ، معزز ین چوہدری محمد اکرم پٹواری،ماسٹرعبدالغفار،سعید کمبوہ۔عمرعزیز،عامرسہیل،ذیشان بشیر چاولہ،محمد صہیب گجر،حشمت علی،محمد ذیشان،محمد نعیم شاد و دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر دبئی فائیوسٹار ہوٹل کے کک محمدعرفان نے انواع اقسام کے کھانے پکاکر دبئی کی یادیں تازہ کیں
☆☆☆☆☆