بہاولپور( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور کے کمشنر نے رحیم یارخان میں بسلسلہ OCR دورہ کیا۔جس میں وفاقی محکموں کے ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔

 

بھاولپور( میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور کے کمشنر نے رحیم یارخان میں بسلسلہ OCR دورہ کیا۔جس میں وفاقی محکموں کے ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر IRD خالد نزیر نے مورخہ22-8-2024 بروز جمعرات وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی کے ویژن اور پروگرام “انصاف آپ کی دہلیز پر” کے تحت صوبائی محتسب آفس رحیم یار خان میں بوقت 10 بجے مختلف وفاقی محکموں کے خلاف دائر کئے گئے 161 کیسز کی سماعت  کی جس میں میپکو کے صارفین کو چار لاکھ سے زیادہ کا ریلیف دلوایا ، 10 عدد خراب میٹرز موقع پر تبدیل کروائے۔ رحیم یار خان کے علاقہ راجن پور کلاں کا ٹرانسفارمر ریپیر کرواکے بجلی بحال کروا دی۔ بستی کھوکھراں تحصیل صادق آباد، زمیندار ہاؤسنگ سوسائٹی،اور بستی قاسم آباد کی بجلی کی سپلائی بحال کروائی مزید یہ کہ بستی کچہ چک نمبر 106 کا گیس کی فراہمی اور پریشر کے مسائل فوری حل کروا دییے ۔سائلین نے وفاقی اداروں کی بد عنوانی کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔

میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں کمشنر صاحب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام کو چاہیۓ کہ بلاخوف و خطر وفاقی محکموں کیخلاف شکایات درج کرائیں ہم فوری اورمیرٹ پرانصاف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

مزید براں کمشنر IRD خالد نزیر نے میڈیا نمایندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی کے احکامات کی روشنی میں عوام  کے مسائل کو حل کروانے اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت اور کوشش جاری رکھیں گے اور اس نظریہ اور پروگرام کے مطابق فوری ریلیف فراہم کرتے رہنا ہمارا اولین فرض ہے-  اور ہر شکایت کا فیصلہ 60 دن کے مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے کر دیا جاتا ہے اور اس سنگین اور پریشان کن دور میں رشوت اور سفارش کے بغیر وفاقی محتسب اعلیٰ کے تعاون سے سائلین کو فوری , سستا اور مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے انصاف مل جاتا ہے، لوگوں کی شکایات کا اندراج اور سماعت بذریعہ ٹیلی فون اور وٹس ایپ بھی ہو جاتا ہے, اس سہولت سے وقت اور پٹرول دونوں کی بچت کے ساتھ ساتھ شدید گرمی میں دور دراز کا سفر بھی نہیں کرنا پڑتا.

  • Related Posts

    بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ سابق ریونیو آفیسر…

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ایک فرض شناس انسان دوست اور دکھی انسانیت سے پیار کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصراللہ

    ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا  درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)شعبہ کوئی بھی ہو جو بندہ بھی اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views