بھاولپور( میاں میراحمد مستانہ سہروردی سے)
تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں کے دبنگ SHO ماجد حسین پراچہ کی منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کاروائیان جاری
انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرنے والے پانچ عادی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپئے مالیت کی2 کلو 450گرام ہیروئن، 2کلو 20گرام چرس،260گرام آئس برآمد کرلی ہے۔منشیات فروش طلبا کی اکیڈمی کے علاوہ رہائشی کالونیوں اور بس سٹینڈ کے قریب منشیات فروخت کرنے کا دھندہ کرنے میں مصروف تھے۔تھانہ سٹی اے ڈویژن چشتیاں کے دبنگ ایس ایچ او ماجد پراچہ کے مطابق پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر منشیات فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔منشیات فروش محمد صفدر ولد صدر دین میر عالم چک 94فتح چشتیاں کو جناح کالونی چشتیاں میں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 520گرام چرس،1120گرام ہیروئن،120گرام آئس اور منشیات فروشی کی رقم برآمد کرلی،دوسرے منشیات فروش محمد جاوید ولد گلزار احمد قریشی بھٹہ کالونی چشتیاں کو زین فیز 2کالونی چشتیاں میں فروخت کرتے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو 500گرام چرس اور منشیات کی فروخت کی رقم برآمد کرلی۔ تیسرے منشیات فروش علی اکبر ولد محبت علی رحمانی چک 13گجیانی چشتیاں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ طلبا کی کپس اکیڈمی چونگی 4کے قریب منشیات فروخت کررہا تھا۔اس کے قبضہ سے 560گرام ہیروئن،140گرام آئس اور منشیات فروخت کرنے کی رقم برآمد کرلی، چوتھے منشیات فروش محمد ندیم ولد محمد اسلم ارائیں چک 13گجیانی چشتیاں کو منہاج بس سٹینڈ کے قریب کیکروں کے جھنڈ میں منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 210گرام ہیروئن اور منشیات فروخت کرنے کی رقم برآمد کرلی۔پانچویں منشیات فروش عبدالغفار ولد علی محمد بغداد کالونی چشتیاں کو منہاج اڈہ کے قریب سے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 560 گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔