ترنڈہ محمدپناہ۔۔ فرد واحد کے فیصلے پارلیمانی جمہوریت میں ناقابل قبول ہیں، 9 مئی کی آزادانہ تحقیقات کئلیے با اختیار جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،غلام دستگیر خان عباسی

 ترنڈہ محمد پناہ( جمشید صمد سومرو)

فرد واحد کے فیصلے پارلیمانی جمہوریت میں


ناقابل قبول ہیں، 9 مئی کی آزادانہ تحقیقات کئلیے با اختیار جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، پاکستان تحریک انصاف محب وطن جماعت ہے ملک بھی ہمارا ہے فوج بھی ہماری ہے، پاک فوج کے شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، موجودہ کٹھ پتلی حکومت کے اقدامات سے کسانوں کی محنت رائیگاں جا رہی ہے غریب عوام فاقوں پر مجبور ہیں ،،

پاکستان تحریک انصاف سیکٹیریٹ مرکز ترنڈہ محمد پناہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے غلام دستگیر خان عباسی تحصیل سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف نے کہا 9 مئی 2023 کا جھوٹا بیانیہ حالیہ الیکشن میں عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے یہ سب لندن پلان کے مطابق پی ٹی آئی کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی کہ کپتان عمران خان کے خلاف کرپشن کیسوں میں ناکامی پر دہشتگردی کے جھوٹے بے بنیاد مقدمات کئے جو عنقریب عدالتوں سے خارج ہو جائیں گے، 9 مئی کا مقصد خوف اور ظلم کی فضا میں پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے اور فوج کے سامنے کھڑا کرنا تھا، تاکہ پھر صورتحال سے مکمل فائدہ اُٹھایا جا سکے پاکستان کی غیور عوام باشعور ہو چکے ہیں جھوٹ اور سچ کی تمیز رکھتے ہیں، کپتان عمران خان واضح کر چکے ہیں فوج بھی ہماری ہے ملک بھی ہمارا ہے جمہوریت میں فرد واحد کے احکامات نہیں چلتے ہیں سابق وزیر اعظم عمران خان کو جسطرح ان سازشی ٹولے نے پھنسا کر بے گناہ قید کروایا یہ سب کے سامنے ہے ہم کل بھی اپنے قائد عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور انشاءاللہ آئندہ بھی رہیں گے، انتخابی دھاندلی نے ثابت کر دیا کہ ملک میں عوام کے ووٹوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کی واضح جیت کو ہار میں تبدیل کرنے والے قومی مجرم ہیں، ہم دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ واپس لیکر دم لیں گے، موجودہ حکومت سے کسان سمیت تمام شعبے تنگ ہیں، عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، حکومتی اقدامات فوٹو سیشن تک محدود ہیں، پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیر ہے جسکے لئیے موجودہ حکمرانوں کا کڑا محاسبہ کرنا ہو گا، بااختیار جوڈیشل کمیشن کے زریعہ 9 مئی کا فائدہ اٹھانے والوں سے تحقیقات کا آغاز کیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے ،،

  • Related Posts

    ترنڈہ محمد پناہ ( جمشید صمد سومرو) ملک خالد محمود نائچ کے بیٹے ملک حسیب خالد نائچ۔ایڈووکیٹ نے لاء کی ڈگری مکمل اور لا گیٹ پاس کر لیا

     ترنڈہ محمد پناہ (  جمشید صمد سومرو) ملک خالد محمود نائچ کے بیٹے ملک حسیب خالد نائچ۔ایڈووکیٹ نے لاء کی ڈگری مکمل اور لا گیٹ  پاس کر لیا  دوستوں کی…

    ترنڈہ محمد پناہ ( جمشید صمد سومرو) خان بیلہ 22 روز گذر گئے شیدانی پولیس تین شہید پولیس ملازمین کے قاتل پکڑنے میں ناکام شہید ملازمین شیدانی پولیس کیلئے لاٹری بن گئے

    ترنڈہ محمد پناہ (  جمشید صمد سومرو) خان بیلہ 22 روز گذر گئے شیدانی پولیس تین شہید پولیس ملازمین کے قاتل پکڑنے میں ناکام شہید ملازمین شیدانی پولیس کیلئے لاٹری…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views