تفتیشی ٹیم تھانہ شیرشاہ کی تکنیکی بنیادوں پر کامیاب کاروائی۔ : رپورٹ محمد حسین سومرو
اندھے قتل کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
مورخہ 2024-10-06 کو شیرشاہ کے علاقے عالمگیر روڈ پر واقع فلیٹ سے ایک شخص ناصر ولد نامعلوم 45/50 سالہ کی گلا کٹی نعش ملی جبکہ مقتول کا موبائل فون بھی غائب تھا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن
مقتول کے گلے میں تار لپٹی ہوئی تھی اور تیز دھار آلے سے ذبح کیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
مقتول فلیٹ میں عرصہ قریب 8 سال سے اکیلا رہائش پذیر تھا۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
مقتول کے ورثاء سامنے نہ آسکے جس پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 271/2024 بجرم دفعہ 302/34 ت پ نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
مقدمہ کی تفتیش کے لئے SIO تھانہ شیرشاہ انسپکٹر ارشد تنولی کی سربراہی میں تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے آپریشن پولیس کے ہمراہ تکنیکی بنیادوں پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 48 گھنٹوں میں اندھے قتل کا معمہ حل کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
گرفتار ملزم کی شناخت سفیان ولد سرفراز عمری 20 سالہ کے نام سے ہوئی ہے۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
ابتدائی تفتیش میں ملزم نے مقتول سے کچھ عرصہ قبل دوستی قائم ہونے اور بدفعلی کی بنا پر قتل کا انکشاف کیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی
مقتول بنگالی ہے جس کی پاکستانی شناختی دستاویزات اور نہ ہی اب تک ورثاء سامنے آئے ہیں۔ لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید
گرفتار ملزم کے قبضہ سے مقتول کا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔