*
حب ( نمائندہ ای این ائی نیوز ) بلوچستان فشرمین کوآپریٹیو یونین کے ایڈمنسٹریٹر سردار صابر قاسمی نے ڈام بندر اور سونمیانی کا دورہ کیا ، مقامی ماہی گیر رہنماوں سے ملاقاتیں کیں اور انکے مسائل سے آگاہی حاصل کی
اور ماہی گیروں کے بنیادی مسائل اور غیر قانونی ٹرالنگ اور ممنوعہ جالوں کے استعمال پر لگی پابندی پر عملدرآمد کی صورتحال سے تفصیلات حاصل کیں ۔
سردار صابر قاسمی نے کہا کہ محکمہ فشریز اپنی بنیادی ذمہ داریوں کو تندہی سے ادا کریں ، محکمہ فشریز کے عملہ و آفیسران کو سمندری مقامی حدود اور خشکی دونوں جگہ نظر آنا چائیے اور اپنے فرائض منصفی کو احسن انداز میں انجام دینے کی مکمل کوشش کرنی چائیے ۔
سردار صابر قاسمی نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 ء پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے وعدے کیے ہیں اور ہم ان اہداف کے حصول کے لیے تمام تر وسائل اور ذرائع کو استعمال میں لاکر علاقائی ، صوبائی ترقی اور ملکی معاشی استحکام میں ساحل بلوچستان سے اپنا کردار ادا کریں گے ۔
جلد ماہی گیروں کی کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام سمیت دیرپا اور موثر ماہی کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
ایڈمنسٹریٹر بلوچستان فشرمین کوآپریٹیو یونین سردار صابر قاسمی نے ڈام میں قائم فش پروسیسنگ انڈسٹری کا بھی دورہ کیا ۔