بھاولپور (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے )
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول چک 48فتح چشتیاں میں بھی 16مئی کو سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور سکول کے طلبا نئے جوش جذبہ اور بڑے نظم و ضبط سے انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔اس امر کا اظہار چئیرمین الیکشن بورڈ گورنمنٹ ہائی سکول 48فتح چشتیاں چوہدری شمیم حمزہ نے میڈیا کو مزیدبتایا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار وں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کردئے ہیں اور سکول کے ہیڈ ماسٹر عامر غفور الیکشن کے تمام انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ الیکشن ٹریبونل کے فرائض شہزاد قیصر انجام دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ الیکشن کے دوران صدارت کیلئے عامر شہزاد،عبدالرؤف،علی اکبر، نائب صدر کیلئے ریحان اللہ،مدثر حسین،صائم حسین،سیکرٹری کیلئے محمد حسنین اسلم،محمد رمضان،محمد بلال کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔