پاکستان طبی کانفرنس کے مرکزی نائب صدر دوئم پروفیسر حکیم محمد منور شیخ سے سندھ کے سینئر اطباء اکرام کے ایک وفد نے حیدرآباد میں ملاقات کی،اس موقع پرانہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے طب کا تشخص ختم کرنے کی سازش کو کسی طور پر بھی پاکستان بھر کے اطباء اکرام قبول نہیں کریں گے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر حکیم محمد منور شیخ نے مزید کہا کہ انہیں اطباء اکرام کے جذبات کا احساس ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے اکابرین نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ طبی کونسل اور ہومیو کونسل دونوں اپنا علیحدہ تشخص رکھتی ہیں،طب اور ہومیو کونسل پہلے ہی حکومت پر بوجھ نہیں بلکہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہی ہیں، اگر حکومت نے ادغام کی ایسی کسی بھی کوشش کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی تو اطباء اکرام کی جانب سے نہ ختم ہونے والا بھرپور احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے جو کہ حکومتی فیصلے کی واپسی تک جاری رہے گا، کیونکہ طب سے ملک بھر کی کثیر آبادی طب استفادہ کرتی ہے۔ لہٰذا طبی کونسل اور ہومیو کونسل کے ایک نئی کونسل میں ادغام کی ہر ممکن مخالفت کی جائے گی اور حکومت کو اس اقدام سے روکنے کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اورسیاسی و قانونی اور عوامی طور پر میڈیا کے ہر پلیٹ فارم سے حکومتی فیصلے کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔وفد میں حکیم ابراہیم شیخ، حکیم عبدالقیوم، حکیم ارشد رضوی، حکیم صنور علی، حکیم قاری فتح محمد، حکیم محمدحنیف، حکیم محمد علی، حکیم عمر بھٹی، حکیم محمدیونس شیخ، حکیم معین الدین اور پروفیسر حکیم انوار علی عباسی کے علاوہ اطباء اکرام بھی شامل تھے۔
پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں لبنان میں نہتے مسلمان بچوں اور عورتوں پر حملوں اور اس میں 300سے زائد افراد کے ہلاک ہونے پر اسرائیل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ،عالمی قوتوں اوراو آئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان میں اسرائیل پر بربریت اور دہشت گردی پر اسکے خلاف فوری کارروائی کریں،اسرائیل دہشت گردوں نے فلسطین میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا،ہزاروں کو اپاہج کیا۔پہلے فلسطین کے علاقوں میں مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلی اور اب فلسطین کے ساتھ ساتھ لبنان پربھی لشکر کشی کرکے مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے اور جو ممالک مسلمانوں کا خون بہانے میں دہشت گرد اسرائیل کو سپورٹ کررہے ہیں وہ یاد رکھیں انہیں اسکا حساب ضرور دینا ہوگا،اسرائیل عالمی امن کا دشمن ہے،مسلمانوں کے خون بہا پر ہنسنے والے یاد رکھیں آگ کسی کی نہیں ہوتی دنیا میں مسلمان محفوظ نہیں تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ 60سے زائد مسلم ممالک کے حکمران ہوش کے ناخن لیں،اقتدار کو مضبوط کرنے کے بجائے ایمانی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمزور مسلم ممالک کا بھرپور ساتھ دیں اور کفر کی قوتوں کو شکست فاش دیں،امریکہ اسرائیل اور بھارت ایک پچ پر ہیں جوکہ ملکر ایک ایک کرکے مسلم ممالک کو تباہ کررہے ہیں جس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔
تعلقہ شہداد پور کے رہائشی جمن مگریو ،رستم مگریو، کریم بخش مگریو اور دیگر نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے کرتے ہوئے بتایا کہ دو روز قبل لونڈو تھانہ کی پولیس نے ڈیوائس مافیا کے کہنے پر ہمارے گھروں میں داخل ہو کر ہمارے پانچ افراد کو گرفتار کر کے لاپتہ کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لنڈو اور نیو سعید آباد تھانہ کی پولیس نے بھاری رشوت کے عیوض ہمارے 20لوگوں کے خلاف ڈیوٹی میں اٹکا ئوکا جھوٹا کیس بھی درج کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں ڈیوائس ہولڈروں نے پولیس کی ملی بھگت سے غریب خواتین کے پیسے نکالنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے خلاف احتجاج کیا گیا تو پولیس نے پرامن مظاہرین کے خلاف ڈیوٹی اٹکا ئوکا جھوٹا کیس درج کر لیا جس کے بعد پولیس نے ہمارے گھروں پر چڑھائی کے دوران مال مویشی اور گھریلو سامان بھی لوٹ لیا ہے ۔
احسان ٹائون پھلیلی کے بھٹی محلہ سے 18روز قبل ایک معصوم بیٹے سمیت مبینہ اغوا ء ہونے والی حاملہ عورت مسماة جنت کی بازیابی کیلئے اس کے اہلخانہ نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ۔اس موقع پر مبینہ مغوی عورت کے والد محمد عالم نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ 18روز قبل ہمارے پڑوسی آچر بھیل کے گھر سے ملزم مراد ماچھی میری حاملہ بیٹی جنت کو اس کے معصوم بیٹے محمد علی سمیت اغوا ء کر کے لے گیا ہے اور میری بیٹی کے اغوا ء میں میرے پڑوسی آچر بھیل اور اس کی بیوی ماروی بھیل بھی سہولت کار ہیں جنہیں ایک ریٹائرڈ پولیس اہلکار غلام رسول کی پشت پناہی حاصل ہے اور بیٹی کے اغواء کیس سے دستبردار نہ ہونے پرریٹائرڈ پولیس اہلکار ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کی وجہ سے ہم عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔
پیام اسلامی فائونڈیشن حیدرآباد کے عباس مرتضائی کی کاوشوں سے حضرت محمد مصطفی ۖ اور امام جعفر صادق عہ کی آمدِ باسعادت کی مناسبت سے گذشتہ روز مسجد نبوی لطیف آباد میںخاتم الانبیا مرکز وحدت اور محسنِ انسانیت ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے زوار عبدالستار درس و دیگر شخصیات کو محسنِ انسانیت ایوارڈ پیش کیئے۔ تقریب میں نامور نعت خواہان و شعرائے کرام نے بارگاہِ رسالت و امامت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا جبکہ تقریب کی آخر میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے محفلِ میلاد سے بھی خطاب کیا۔
لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو انتظامیہ کی جانب سے عوام اور میڈیا کو اطلاع دی جاتی ہے کہ نرسنگ کے شاگردجو آج اس یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریشن بلاک میں احتجاج کررہے تھے وہ شاگردوں کے اس گروپ کے نمائندے ہیں جس نے کچھ دن پہلے کالج آف ٹیکنالوجی میں نرسنگ کے شاگردوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے انکوائری شروع کرتے ہوئے ان کے داخلے معطل کر دیے ہیں، متاثرہ شاگردوں کے والدین کی جانب سے جامشورو تھانے میں قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔یہ احتجاج انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے کہ وہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی روکیں۔یونیورسٹی ان کے ساتھ کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کرے گی تاکہ مستقبل میں کیمپس میں تشدد کے ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
نیشنل پروڈکشن ڈیفنس فارانٹرفتھ ہارمونی گورنمنٹ آف پاکستان کے صوبائی رہنما یاسین بلوچ نے کہا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سمیت واسا میں براجمان کرپٹ، کام چور اور نااہل افسران نے شہر کے بعض علاقوں کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ پرانی سبزی منڈی سے بدین اسٹاپ تک اور حالی روڈ کے اطراف میں گندے اور بدبودار پانی سے لبریز بڑے بڑے گڑھے، علاقے کے مکینوں کیلئے مستقل اذیت اور تکلیف دہ زندگی کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ واسا کے متعلقہ عملے سمیت ذمہ دار افسران کو متعدد بار درخواستیں دی گئی ہیں۔ مگر رشوت خور بلکہ حرام خور عملا مذکورہ علاقوں میں کسی قسم کی صفائی ستھرای کا کام کرنا ہی نہیں چاہتا سیوریج کی لائنوں کے بوسیدہ اور ناقابل استعمال ہونے کی بنا پر سارا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ ستم بالاے ستم یہ کہ ان علاقوں میں یو سی چیئرمیز یا ٹائون چیئرمین کا بھی وجود اور عدم وجود برابر ہے۔ عوامی نمائندگی کا لیبل لگانے والے یہ ساہو کار کبھی اور کہیں بھی منظر عام پر دکھائی نہیں دیتے۔ لاکھوں روپے کا فنڈ فاموشی سے ڈکارنے والے ان نام نہاد عوامی نمائندوں کا یوم حساب قریب آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکروہ علاقوں کی ابتر اور آفت زدہ صورتحال پر جلد ہی عوامی عدالت لگائی جائے گی۔ اُنہوں نے واسا کے افسران سے اپیل کی ہے کہ انسانیت اور عوامی ہمدردی کے نام پر یہاں کا وزٹ کرکے صورتحال کا از خود مشاہدہ کریں اور 24 گھنٹے نہ ختم ہونے والی تکالیف میں مبتلا لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کے مکینوں کو اِس ضمن میں ریلف فراہم کریں۔
فورٹ کی کارروائی میں اسنیچنگ کی وارداتوں میں سرگرم ملزم گرفتار، اسلحہ اور موبائل فونز برآمدتھانہ فورٹایس ایچ او انسپیکٹر محمد رئیس خانزادہ کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیفورٹ پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سرگرم ملزم جاوید عالم مہر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد اسٹریٹ کرائمز اور اسنیچنگ کی وارداتوں کا اعتراف جبکہ ملزم مقدمہ کرائم نمبر 145/2024 زیر دفعہ 397,34 تعزیرات پاکستان میں ملوث معلوم ہواگرفتار ملزم کے قبضے سے متعدد چھینے گئے موبائل فونز، پرس شناختی کارڈز و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا فورٹ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ سمیت مقدمات درج کرلیے گئے
پنیاری پولیس کی کارروائی, بھاری مقدار میں مین پوری سپلائی ناکام، سپلائر گرفتارتھانہ پنیاریایس ایچ او انسپیکٹر منظور حسین لغاری کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی پنیاری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے سپلائر علی شیر قمبرانی کو گرفتار کرلیا گرفتار مین پوری سپلائر 1 عدد کٹے میں بھاری مقدار میں مین پوری کی سپلائی دینے کیلئے جارہا تھا دوران چیکنگ ملزم کے قبضے سے 500 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی گرفتار سپلائر کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے پنیاری پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا مزید انویسٹیگیشن جاری
مکی شاہ پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار، مقدمہ درجتھانہ مکی شاہایس ایچ او انسپیکٹر وزیر بروہی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی دوران پیٹرولنگ مکی شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان بنام شاہد عرف لالا راجپوت اور سرتیش پٹھان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی گرفتار ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا
ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت سے انجمن تاجران حیدرآباد ڈویژن کے صدر صلاح الدین غوری نے ملاقات کی صلاح الدین غوری کو ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم اہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق صوبہ سندھ کا صدر نامزد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن اور ادارے کا کارڈ جاری کر دیا مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے کہا ہم صلاح الدین سے امید رکھتے ہیں حیدرآباد ڈویژن میں امن و امان کو بحال کرنے میں یہ اپنا کردار ادا کریں گے ہمارا اعلان پرامن پاکستان کا پیغام عام کریں گے مظلوم اور بے سہاروں کی اواز بنیں گے اور ساتھ دیں گے اس موقع پر حیدراباد انجمن تاجران کے نائب صدر محمد علی راجپوت بشارت علی گوپانگ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔