خوشاب اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کی سربراہی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں ڈینگی سے آگاہی کے سلسلہ میں ایک سیمینار کا انعقاد

 خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کی سربراہی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد  میں ڈینگی سے آگاہی کے سلسلہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ہیڈ آف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربنواز راجہ اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر بلال شاہد نے ملازمین کو ڈینگی وائرس کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ بخارکے ساتھ سردرد، مسلز، ہڈیوں یا جوڑوں میں تکلیف، متلی، قے، آنکھوں کے اندر تکلیف، غدود سوج جانا اور خارش جیسی علامات سامنے آسکتی ہیں۔بیشتر مریض ایک ہفتے کے اندر ٹھیک ہوجاتے ہیں، مگر کئی بار علامات کی شدت بڑھ جاتی ہے اور اس صورت میں یہ بیماری جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف، اے ایم ایس ڈاکٹر غلام حسین قاسمی، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امیر عبداللہ خان، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر توصیف احمد خان، ڈینگی فوکل پرسن رانا ساجد، ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر عمر شہزاد سمیت دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اور این ایم ایس آفیسرز نے بھر پور شرکت کی۔سیمینار کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کی زیر قیادت ایک آگاہی واک بھی کی گئی۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views