خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ پرائمری سکول عید گاہ نورپورتھل کے ہردلعزیز عبدالستار بھٹی کا اعزاز،

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)

 گورنمنٹ پرائمری سکول عید گاہ نورپورتھل  کے  ہردلعزیز عبدالستار بھٹی کا اعزاز،  ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کی طرف سے ہیرو ٹیچر ایوارڈ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر لیول پر سلام ٹیچرز ڈے کی مناسبت منعقدہ تقسیم ایوارڈز کی تقریب کے دوران   چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب چوہدری محمد اشفاق، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز ملک فضل الہی فضل اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز فیض الحسن ملک کی طرف سے گورنمنٹ پرائمری سکول عید گاہ کے ہردلعزیز ٹیچر عبدالستار بھٹی کو یہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا گیا ۔اساتذہ کرام کو اعزازات و انعامات سے سرفراز کرنے کے لیے اس تقریب میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر خوشاب ملک سرفراز احمد اعوان سمیت دیگر متعلق آفیسرز بھی موجود تھے ۔  واضح رہے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو کی زیر سرپرستی اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نورپورتھل  محمد آصف خان نیازی کی زیر نگرانی رئیس مدرسہ سجاد حسین بھٹی  کی قیادت میں گورنمنٹ  پرائمری سکول عید گاہ نورپورتھل  نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مثالی کردار ادا کر رہا ہے اور ان سرگرمیوں میں ادارہ ھذا کی پے در پے شاندار کامیابیاں فرض شناس اور محنتی ٹیچنگ سٹاف کے حسن کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ دریں اثناء ہیرو ٹیچر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے عبدالستاربھٹی  نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی ا کے فضل و کرم سے افسران بالا کی ہدایات کے مطابق ہمارا ادارہ ہیڈ ماسٹر سجادحسین بھٹی  کی قیادت میں نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رئیس مدرسہ اعلی ا انتظامی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کی سربراہی میں تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف ادارے کو علاقے کا مثالی ادارہ بنانے کے لیے بھرپور کوشاں ہے۔  ہیرو ٹیچر  عبدالستار بھٹی کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ خوشاب کی طرف سے مجھے اس ایوارڈ کی عطائیگی درحقیقت ہمارے بہترین ٹیم ورک ہی کی مرہون منت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ ہمارے ادارے کا یہ اعزاز نہ صرف نورپورتھل شہر بلکہ پوری تحصیل نورپور تھل کا ایک اعزاز ہے ۔ بیسٹ ٹیچر یوارڈ یافتہ عبالستار بھٹی نے اپنی اور اپنے ادارے کی اس عزت افزائی پر سی ای او ایجوکیشن جناب محمد اشفاق،ڈی ای او سیکنڈری سکولز جناب ملک فضل الہی فضل ،ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز جناب فیض الحسن ملک ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم صمیم کا اظہار کیا ہے کہ انشاءاللہ ہم اعلی ا خداداد صلاحیتوں کے حامل سربراہ ادارہ ملک عابد اقبال کی قیادت میں نونہالا ن وطن میں علم کی شمع فروزاں کرنے اور ان کی کردار سازی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے ۔ دریں اثناء علاقہ کے عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور شاندار تعلیمی روایات کا امین ادارہ ہے ۔ نصابی سرگرمیاں ہوں یا کھیل کا میدان اس ادارے کے طلباء نے ہمیشہ قابل رشک کردار ادا کر کے پورے علاقے کو اعزاز بخشا ہے ۔ ان حلقوں کے مطابق سربراہ ادارہ سمیت جملہ تدریسی عملہ کی محنت شاقہ لائق صد تحسین و آفرین ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ان شاندار تعلیمی روایات کےتسلسل کے لیے پوری ٹیم اسی جذبے اور لگن کے ساتھ ہمیشہ بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ۔

  • Related Posts

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا…

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views