دادو کے گاؤں ہیتم جتوئی کے رہائشی ظہیر جتوئی اور ان کے دوستوں زین گہلو، رزاق جمالی اور دیگر کی دادو پریس کلب میں پریس کانفرنس

 دادو(رپورٹ:مختيار علي سومرو)
 دادو کے گاؤں ہیتم جتوئی کے رہائشی ظہیر جتوئی اور ان کے دوستوں زین گہلو، رزاق جمالی اور دیگر نے دادو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے والد حاجی غلام اکبر جتوئی کی وفات کے بعد میرے بھائی شبیر جتوئی نے ہمارے والد کی تمام ملکیت پر قبضہ کر لیا ہے حصہ مانگنے پر بھائی نے تشدد کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی اور پولیس کے ہاتھوں مروانا چاہتا ہے

بھائی شبیر جتوئی نے میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرا کر  مجھے تھانے میں تشدد کا نشانہ بنایا اور جائیداد لکھ کر دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ظہیر جتوئی نے کہا کہ اپنے بھائی شبیر سے حصہ مانگنے پر اس نے نذیر جتوئی کو دیوانے کے طور پر ظاہر کرکے حیدرآباد گدو میں داخل کرنے کی کوشش کی لیکن گدو کی انتظامیہ نے داخل کرنے سے انکار کردیا جبکہ پیسے کے پرستار نے میرے بڑے بھائی عنایت اللہ کے خلاف بھی جھوٹے مقدمات درج کرائے جو شبیر کے ظلم سے تنگ آکر اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ کراچی چلا گیا انہوں نے کہا کہ ان کے والد کی اربوں روپے کی جائیداد دادو میں ہے جس پر ان کے بھائی نے قبضہ کر رکھا ہے جن میں شاپنگ سینٹرز، دکانیں، زرعی زمینیں، آئس فیکٹریاں، بیکریاں شامل ہیں مخدوم بلاول تھانے کا ایس ایچ او شبیر جتوئی کی پشت پناہی کر رہا ہے گزشتہ روز شبیر جتوئی نے مجھے گھر کے اندر تشدد کا نشانہ بنایا اور جب میں نے گھر سے نکلنے سے انکار کیا تو اس نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کر کر دیا میرے مرحوم والد نے 2 شادیاں کیں جن میں سے ہم 5 بھائی اور 8 بہنیں ہیں انہوں نے چیف جسٹس سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی دادو، کمشنر حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ والد کی جائیداد پر قبضہ کرنے والے ظالم شبیر جتوئی کو گرفتار کر کے اس سے حصہ دلا کر تحفظ فراہم کیا

  • Related Posts

    دادو(رپورٹ:مختيار علي سومرو) دادو کے سینئر صحافی مرحوم سعید سندھی کی 8 ویں برسی سندھ جرنلسٹ یونین ضلع دادو کی جانب سے دادو پریس کلب میں سادگی کے ساتھ منائی گئی

     دادو(رپورٹ:مختيار علي سومرو)  دادو کے سینئر صحافی مرحوم سعید سندھی کی 8 ویں برسی سندھ جرنلسٹ یونین ضلع دادو کی جانب سے دادو پریس کلب میں سادگی کے ساتھ منائی…

    دادو(رپورٹ:مختيار علي سومرو) دادو چھانو شاہ آباد کالونی کے رہائشی محمد سلیم ببر نے دادو پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ میری شادی 5 ماہ قبل مسمات زرینہ ولد علی محمد سولنگی سے ہوئی تھی میرے سسرال والے فراڈی ہیں میری بیوی کی پہلے بھی 2 شادیاں کروا چکے ہیں انہوں نے مجھ سے 2 لاکھ 60 ہزار لیے ہیں انہوں نے مجھے نہیں بتایا کہ عدالت میں کیس چل رہا ہے

      دادو(رپورٹ:مختيار علي سومرو)  دادو چھانو شاہ آباد کالونی کے رہائشی محمد سلیم ببر نے دادو پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو بتایا کہ میری شادی 5 ماہ قبل مسمات…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views