سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ پریس کلب میں غیر آئینی میمبر شپ کے خلاف بنیادی میمبر و سابق صدر سینیئر صحافی محمد صدیق منگیو ، سابق خزانچی و بانی میمبر سینیئر صحافی ولی محمد بھٹی اور دیگر کی قیادت میں صحافی چوک پر احتجاجی مظاہرہ ۔

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

سکرنڈ پریس کلب میں غیر آئینی میمبر شپ کے 

خلاف بنیادی میمبر و سابق صدر سینیئر صحافی 

محمد صدیق منگیو ، سابق خزانچی و بانی میمبر سینیئر صحافی ولی محمد بھٹی اور دیگر کی قیادت میں صحافی چوک پر احتجاجی مظاہرہ ۔  مظاہرہ میں سابق جنرل سیکرٹری بانی میمبر خلیل احمد راجپوت ، موجودہ جوائنٹ سیکریٹری راجکمار اوڈ ، رمضان چانڈيو، سندھ گروورس کے صدر رضا محمد چانڈيو ، عورت آرگنائزیشن کے خیر محمد چنا ، نیشنل پریس کلب کے صدر غلام قادر چانڈیو ، پرائم ميڊيا کے صدر شبیر احمد راجپوت ، ایس ٹی پی کے رہنماحسین بخش کیریو ، واحد بخش عمرانی مظہر سولنگی سوشل ورکر نیاز چانڈیو ، سانول کیریو ، حيدر خانزادہ ، گل محمد ملاح ، رحم جمالی و دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکرنڈ پریس کلب پر مفاد پرست ٹولہ قابض ہے جو اپنے ووٹ بڑھانے کے لئے اپنے بیٹوں اور صحافت سے لاعلم افراد کو میمبر بنانا چاہتا ہے تاکہ وہ ان سے ووٹ حاصل کر کے سکرنڈ پریس کلب پر حکمرانی کر سکے ۔ جبکہ سکرنڈ پریس کلب ایک آئینی ادارہ ہے اسے آئین کے تحت چلایا جانا چاہئے جن افراد کے پاس کوئی اے بھی سرٹیفائیڈ اخبار نہیں نا انکے پاس کوئی پیمرا سے منظور شدہ چینل ہے انہیں میمبر کیا جا رہا ہے جو کہ آئین کے خلاف ہے اس میمبرشپ کی مخالفت جنرل سیکریٹری میر محمد کیریو اور جوائنٹ سیکریٹری نے بھی اجلاس میں کی لیکن  انکی بات کو درگزر کرتے ہوئے صدر رضا محمد سیال نے اپنے بیٹے اور سابق صدر قاضی جاوید سنائی نے اپنے بیٹے کو میمبر کیا جنکو خبر تک بنانی نہیں آتی  جسکو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے سکرنڈ پریس کلب ایک پڑھے لکھے لوگوں کا ادارہ ہے جس پر کسی وڈیرے یا کسی کے خاندان کی حکمرانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نیشنل پریس کلب کے صدر کا کہنا تھا کہ سکرنڈ پریس کلب ہم لوگوں نے بنایا اس میں ہمارا خون پسینہ دیا ہوا ہے اسکی اس طرح بے توقیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سائیں صدیق منگیو کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا اسکے بعد ہم اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views