سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت (ستارہ امتیاز) کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے ڈسٹرکٹ جیل شہید بینظیرآباد کا دورہ

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

 

صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت (ستارہ امتیاز) کی خصوصی  ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے ڈسٹرکٹ جیل شہید بینظیرآباد کا دورہ کرکے جیل انتظامیہ سے قیدیوں کو ملنے والی علاج معالجے، تعلیم، ادویات، کھانے پینے، سنگین مریضوں کو ریفرل طریقے کار، عدالت میں پیش سمیت دیگر سہولیات کے متعلق معلومات لی اور قیدیوں سے بھی ملاقات کرکے سہولیات کے متعلق معلومات لی اس موقع پر  جیل سپرنٹینڈنٹ غلام رسول مشوری، ڈپٹی جیل سپرنٹینڈنٹ سدا حسین زرداری، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد صابر قریشی، انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالی اور لیگل ایڈ سوسائٹی نواب شاہ کی ٹیم بھی موجود تھی۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے کہا کہ صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت (ستارہ امتیاز)   کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کررہا ہوں جس کا مقصد قیدیوں کو ملنے والی سہولیات اور علاج معالجے کے متعلق جائزہ لینا ہے ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے جیل انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جیل قوانین کے تحت قیدیوں کو تعلیم، صحت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر جیل انتظامیہ نے ریجنل ڈائریکٹر کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ جیل مینوئل کے تحت قیدیوں کی رشتے داروں کے ساتھ ملاقات کے علاؤہ علاج معالجے، تعلیم سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس موقع ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری اور  لیگل ایڈ سوسائٹی کی ٹیم نے 06 قیدیوں کو لیگل ایڈ سوسائٹی کے ذریعے مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔بعد ازاں ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے جیل کے احاطے میں پودہ بھی لگایا۔

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views