سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) ملک بھر کی طرح ضلع شہید بینظیر آباد میں بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر یوم استحصال کشمیر منایا گیا

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

ملک بھر کی طرح ضلع شہید بینظیر آباد میں بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر یوم استحصال کشمیر منایا گیا اس موقع پر ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی گئی جبکہ ضلع انتظامیہ شہید بینظیر آباد کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون شہید بینظیرآباد نواب سمیر لغاری اور اسسٹنٹ کمشنر نواب شاہ اقبال احمد تنیو  کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے نواب شاہ پریس کلب  تک ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا،جس  میں روینیو ،اطلاعات، صحت، تعلیم کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں  شرکت کی ریلی کے شرکاء کی جانب سے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔ ، ریلی کے اختتام پر  شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد نواب سمیر لغاری،اسسٹنٹ کمشنر  نواب شاہ اقبال احمد تنیو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد سلیم بھٹی اور دیگر نے کہا کہ 5 اگست 2019 پربھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی  برادری سے کیے گئے وعدوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے آئین کےآرٹیکل 35 اے اور آرٹیکل 370 کو منسوخ  کرتے ہوئے متنازعہ علاقہ جموں وکشمیر کو  آئینی طور پرباضابطہ  اپنا حصہ قرار دیا تھا، جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  بھارت کی جانب سے کشمیر پر ناجائز قبضہ برقرار رکھتے ہوئے مظلوم کشمیری عوام پر ظلم کی انتہا کردی ہے، اب وقت آ چکا ہے کہ  اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیری بھائیوں کو بھارتی فوج کے مظالم سے آزادی دلائیں، انہوں نے مزید کہا کہ آج یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر کیے گئے مظالم کی مذمت اور اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنا  ہے اور دنیا کو بھارت کا ناپاک چہرہ دکھانا ہے  انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام ہر محاذ پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔دوسری جانب ضلع کی دیگر تحصیلوں  سکرنڈ، قاضی احمد ، دوڑ میں بھی  اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلیاں نکالی گئی ۔

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views