سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے آج تعلقہ اسپتال سکرنڈ کا اچانک دورہ کرکے اسپتال میں صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو ملنے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے اسپتال کے دورے کے موقع پر اسپتال میں صفائی کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت دیں کہ اسپتال میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے

 سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) 

 

ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے آج تعلقہ اسپتال سکرنڈ کا اچانک دورہ کرکے اسپتال میں صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو ملنے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے اسپتال کے دورے کے موقع پر اسپتال میں صفائی کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت دیں کہ اسپتال میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے جبکہ اسپتال کی او پی ڈی میں آنے والے اور داخل مریضوں کو صحت کی بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کرکے مریضوں کو اسپتال کے میڈیکل اسٹور سے ہی ادویات دی جائیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے پاسکو سنٹر سکرنڈ کا بھی اچانک دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پاسکو سکرنڈ کے انچارج کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پاسکو سکرنڈ سنٹر کی جانب سے آبادگاروں کو باردانہ کی فراہمی میں پریشان کرنے کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں اس لئے آبادگاروں کی رجسٹریشن میرٹ کے بنیاد پر کرکے ان کو فوری طور پر باردانہ فراہم کیا جائے بصورت دیگر آبادگاروں کو پریشان کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

  • Related Posts

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  سکرنڈ میں 9 سالہ بچی کا اپنے والد کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی جنسی ہراسمنٹ اور غلط حرکتوں کے خلاف احتجاج۔ تفصیل کے مطابق…

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پوری دنیا کی طرح سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

     سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)  پوری دنیا کی طرح  سکرنڈ میں بھی بارہ ربیع الاول کے حوالے سے جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔جشن عید…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views