سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف مجیدانو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کا ایک اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یوسف مجیدانو نے کہا کہ مختلف محکموں کے تعاون سے ضلع میں ووٹ کی رجسٹریشن اور اہمیت کے متعلق تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینار منعقد کئے جائیں گے انہوں نے کمیٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ نوجوان نسل کو ووٹ کی رجسٹریشن اور اہمیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کا ساتھ دیں تاکہ نوجوانوں کے زیادہ سے زیادہ ووٹ رجسٹرڈ کئے جاسکیں اجلاس میں نادرا، تعلیم، پاپولیشن، سوشل ویلفئیر اور دیگر کمیٹی ممبران نے ووٹ کی رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں ریجنل انچارج نادرا رفیق احمد بلر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد سلیم بھٹی ، مسعود احمد سہتو، ڈپٹی ڈائریکٹر وومین ڈیولپمنٹ زیب النساء، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر آصف علی، پاپولیشن آفیسر جاوید احمد ملاح، لا آفیسر فرحانہ، افشین میمن، نصرت شاہ، مسرور میمن اور دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔