صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا ایسوسی ایشن آف پاکستان برطانیہ کے مرکزی دفتر کا دورہ

 صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا  ایسوسی ایشن آف پاکستان برطانیہ کے مرکزی دفتر کا دورہ

جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/برطانیہ رجسٹرڈ کی جانب سے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کے دورہ برطانیہ کے دوران عشائیہ دیا گیاجرنلسٹس

پاکستانی اور برطانوی صحافیوں کے لیے مشترکہ جدوجہد اور تعاون پر یقین رکھتے ہیں، افضل بٹ، میاں عامر، فرحت کاظمی

صحافیوں کے حقوق اور فلاح وبہبود کے لیے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی، شاہین بٹ 

قلم کا وقار اور صحافت کا تقدس برقرار رکھنے والے صحافیوں کی عظمت کو سلام، حمیرا ثناء

لاہور (اسٹاف رپورٹر)

جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/برطانیہ رجسٹرڈ کی جانب سے پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ کے دورہ برطانیہ کے دوران اپنے مرکزی دفتر اور اسٹوڈیو پر عشائیہ دیا گیا اُن کی آمد پر پرتپاک کیا گیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان برطانیہ رجسٹرڈ کے مرکزی صدر میاں عامر علی، مرکزی کوآرڈینیٹر شاہین بٹ، صدر برطانیہ سید فرحت کاظمی، مرکزی صدر صدر وومن ونگ حمیرا ثناء، نائب صدر برطانیہ طارق لودھی، نائب صدر وومن ونگ صابرہ ناہید چوہدری، نائب صدر ادب نغمانہ کنول شیخ، ایگزیکٹو ممبران شیخ امتیاز، ریاض کھوکھر ودیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کو عمرہ اور صدارت کی مبارکباد دی گئی اس موقع پر انہوں نے جے اے پی کی برطانیہ میں صحافیوں کے لئے جدوجہد اور اتفاق و اتحاد میں عملی اقدامات  پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ خود بھی پاکستان کی موجودہ مشکل صورتحال میں صحافیوں کے درمیان پہلے سے ذیادہ اتحاد و اتفاق اور تعاون کے لئے سر گرم ہیں اور اس احسن کام میں جے اے پی کو ہر ممکن تعاون اور مدد کے لئے تیار ہیں جے اے پی یوکے کی طرف سے میاں عامر علی، شاہین بٹ اور فرحت کاظمی نے تنظیمی کارکردگی اور اب تک کی صحافتی بھائی چارے میں کی گئی کاوشوں کا ذکر کیا اور کہا کہ کئی پریس کلب، تنظیموں اور انفرادی طور پر صحافیوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد کیا جا رہا ہے اور ایم او یو و دیگر مفاہمتی معاہدات بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ برطانیہ کے صحافی پاکستان کے مشکلات میں گھیرے صحافیوں کے لئے ایک سہارا بن سکیں مرکزی صدر جے اے پی میاں عامر علی اور ٹیم کی جانب سے مثبت صحافت کے فروغ اور صحافیوں کو پیش مسائل، برطانیہ اور پاکستان کے صحافیوں کا آپس میں ملکر کام کرنے، یوم مئی کے موقع پر ملک بھر میں کم از کم اجرت کے قانون پر عملد رآمد، قومی اداروں کی نجکاری میں نمائندہ مزدور تنظیموں کو مشاورتی عمل میں شامل کرنے، پنشن اصلاحات کے نام پر ورکرز کے حقوق کی پامالی، سرکاری اور نجی شعبے میں لیبر قوانین کے مکمل اطلاق، صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس پر عملدرآمد، تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، جبری برطرفیوں کے خاتمے، آزادی اظہار رائے پر بے جا پابندیوں کے خاتمے اور میڈیا ورکرز پر کم از کم تنخواہ کے قانون کے اطلاق سمیت دیگر مسائل پر بھی گفتگو کی گئی چیف کوآرڈینیٹر شاہین بٹ نے اپنے پاکستان کے کامیاب دورے اور این پی سی کی جانب سے عشائیہ کی تفصیلات بتائی اور افضل بٹ کے بھرپور تعاون پر اُن کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر افضل بٹ پی ایف یو جے اور این پی پی کی ٹیم کو جے اے پی یوکے کی ایک آنے والی بڑی تقریب میں  دوستوں کے ساتھ شریک ہونے کی دعوت بھی دی گئی جس پر انہوں نے شرکت کا وعدہ کیا بعد ازاں ایک پُرتکلف عشائیہ دیا گیا جیپ ٹیم کی جانب سے چیف کوآرڈئینیٹر شاہین بٹ کی جانب سے بہترین انتظامات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انکی کاوشوں کو سراہا گیا۔

  • Related Posts

    اطلاع کے مطابق ملک میں سیکورٹی کی ضرورت احوال کی وجہ سےوفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

    اطلاع کے مطابق ملک میں سیکورٹی کی ضرورت احوال کی وجہ سےوفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا، سکیورٹی فورسز کو شرپسندی میں ملوث کسی…

    پولیس لائن پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، 5 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

     رپورٹ :  ای این ائی کے نمائندہ راشد خان   پولیس لائن پر دہشتگردوں کے  حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، 5 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ ذرائع…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views