نوشہروفیروز۔ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کی اسکیموں کی دیکھ بھال اور آپریشن ( او اینڈ ایم) کے متعلق نگران کامیٹی کا اجلاس

نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)

 ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کی اسکیموں کی دیکھ بھال اور آپریشن ( او اینڈ ایم) کے متعلق نگران کامیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈپارٹمنٹ فیصل آفتاب میمن اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ  کمشنرز موجو د تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سندھ حکومت نے محکمہ پبلک ہیلتھ میں بہتری لانے کے لئے ضلعی نگران کامیٹی قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران کو محکمہ پبلک ہیلتھ کی نکاسی آب اور فراہمی آب کی اسکیموں کو بہتر بنانے میں اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے ایکسین سے ضلع میں قائم نکاسی آب اور فراہمی آب کی اسکیموں کی تعداد اور فعال اسکیموں کے متعلق  معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نکاسی آب اور فراہمی آب کی غیر فعال اسکیموں کو فعال بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی تیار کی جائے  اور ایسی اسکیموں کو فعال کیا جائے جو کہ معمولی مرمت سے فعال ہوسکتی ہیں۔ باقی مستقل غیر فعال اسکیموں کے لئے حکام بالا کو تحریری  طور پراگاہی دی جائے گی تاکہ ان کے لئے مطلوبہ فنڈز حاصل کئے جاسکیں۔ انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تعلقہ کے پبلک ہیلتھ کے افسران کے ہمراہ تمام اسکیموں کا معائنہ کریں اور اس کی رپورٹ ضلعی کامیٹی کو فراہم کریں۔

  • Related Posts

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل کے ساتھ خبریں دینے پر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) نوشہرو فیروز یونین آف جرنلسٹس کے صدر زاہد قائم خانی نے کہا ہے کہ صحافیوں کو صحت، لائف انشورنس اور سکیورٹی جیسے مسائل…

    نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم) نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

      نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم)  نوشہروفیروز سب ڈویژن واپڈا ہائیڈرو پاور یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کی رہنمائی چیرمین ڈویژنل استاد فاروق کلہوڑو وائیس چیرمین لیاقت…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views