نوشہروفیروز ( رانا ندیم انجم ) ۔
ڈویزنل کمشنر شہید بینظیرآباد سید محمد سجاد حیدر نے دریائے سندھ کےایس ایم بچاؤ بند کا بکھری کے مقام پر بند کی مرمت کے ترقیاتی کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم، ایکسین آبپاشی روہڑی ڈویزن کنڈیارو افتخار احمد لانگاہ اور اسسٹنٹ کمشنر کنڈیارو محبت علی پر موجود بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایکسین روہڑی ڈویزن کنڈیارو افتخار احمد لانگاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایم بند کا یہ مقام بکھری 12 میل پر واقع ہے اس مقام پر 2015،2010 اور 2022 کو دریاء کے بند پر کٹاؤ شروع ہوگیا تھا اوریہ مقام ضلع نوشہروفیروز میں ایس ایم بند کا حساس مقام تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقام پر دریائے سندھ کے حفاظتی بند کو مضبوط کرنے اور پانی کے بہاؤ کے رخ کو تبدیل کرنے کےلئے ٹی اسپر بند کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔جبکہ ایپران کا مکمل جلد مکمل ہو جائے گا جس سے بند کے ساتھ دریاء کے پانی کا ٹکراؤ کم ہوگا اور دریاء اپنا رخ تبدیل کرے گا۔ اس سے اس بند کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ کمشنر شہید بےنظیر آباد سید سجاد حسین نے ایکسین آبپاشی کوہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور 30 جون تک مرمت کا کام مکمل کرکے اس کی رپورٹ جمع کرائی جائے۔اس موقع پر انہوں نے بند کے مرمتی کام کا جائزہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بند کی مرمت کا کام تسلی بخش ہے اور امید ہے کہ اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد یہ حساس مقام محفوظ مقام بن جائے گا۔انہوں نے محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ متوقع مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر بند کی نگرانی کے عمل کو بہتر کیا جائے اور وہاں مطلوبہ مشینری، پتھر کا مکمل انتظام کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخواشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔