نیو بلیو ایریا میں زیر تعمیر ELYSIUM MALL کے دفتر میں نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے پراپرٹی ڈیلر کو سیکیورٹی گارڈ سمیت قتل کر دیا۔

 تھانہ مارگلہ کی حدود پمز ہسپتال کے بالکل سامنے اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں زیر تعمیر ELYSIUM MALL کے دفتر میں نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے پراپرٹی ڈیلر کو سیکیورٹی گارڈ سمیت قتل کر دیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقتول شہزاد ستی کوٹلی ستیاں کے معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت تھے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کرا دی ہیں۔ واقعہ 6 اور 7 ستمبر 2024ء جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا۔ مارگلہ پولیس کے مطابق پمز ہسپتال اور سینٹورس مال کے بالکل سامنے نیو بلیو ایریا میں نئے تعمیر ہونے والے ٹاور میں فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے۔  فائرنگ ELYSIUM MALL میں اس وقت کی گئی جب دو پارٹیوں کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور ساتھ ہی نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان شہزاد ستی اور ان کے گارڈ کاوش کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ مارگلہ پولیس کے مطابق مقتول شہزاد ستی پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا جبکہ مقتول کاوش سیکورٹی گارڈ تھا۔ دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ اکٹھی کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق واقعہ رات 3 بجے پیش آیا ۔

  • Related Posts

    ٹریفک ڈائیورشن پلان بابت (SCO) کا نفرنس مورخہ 14، 15، 16 اکتوبر 2024 جاری کر دیا گیا ۔

     ای این آئی بیورو رپورٹ   اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جامع پلان ترتیب دے دیا  1100سے زائد ٹریفک افسران فرائض سر انجام دیں گے   عوام الناس کو مطلع کیا جاتا…

    چکن گونیا 118 ملکوں تک پھیل گیا، عالمی ادارہ صحت ۔۔۔۔۔!!!

    اسلام آباد : بیورو رپورٹ ۔ دنیا بھر میں ڈینگی اور چکن گونیا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق چکن گونیا دنیا کے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views