وزارت تعلیم کی جانب سے ایوان بالا میں پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے اور بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں

اسلام آباد: وزارت تعلیم کی جانب سے ایوان بالا میں پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے اور بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں، جو تعلیمی بحران کی سنگین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، 5 سے 9 سال کی عمر کے 1 کروڑ 7 لاکھ 74 ہزار 890 بچے اور بچیاں ابتدائی تعلیم سے محروم ہیں، جن میں 49 لاکھ 72 ہزار 949 بچے اور 58 لاکھ 1 ہزار 941 بچیاں شامل ہیں۔

وزارت تعلیم کے اعدادوشمار کے مطابق 10 سے 12 سال کی عمر کے 49 لاکھ 35 ہزار 484 بچے مڈل تعلیم سے محروم ہیں، جن میں 21 لاکھ 6 ہزار 672 بچے اور 28 لاکھ 28 ہزار 812 بچیاں شامل ہیں۔

ہائی اسکول کی تعلیم سے محروم طلبہ و طالبات کی تعداد 45 لاکھ 45 ہزار 537 ہے، جن میں 23 لاکھ 6 ہزار 882 طلبہ اور 22 لاکھ 38 ہزار 655 طالبات شامل ہیں۔

ہائر سیکنڈری تعلیم کے حوالے سے بھی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں 59 لاکھ 50 ہزار 609 طلبہ و طالبات تعلیم سے محروم ہیں۔ ان میں 29 لاکھ 92 ہزار 570 طلبہ اور 29 لاکھ 58 ہزار 49 طالبات شامل ہیں۔

یہ اعدادوشمار ملک کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کی فوری ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

 

  • Related Posts

    ٹریفک ڈائیورشن پلان بابت (SCO) کا نفرنس مورخہ 14، 15، 16 اکتوبر 2024 جاری کر دیا گیا ۔

     ای این آئی بیورو رپورٹ   اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جامع پلان ترتیب دے دیا  1100سے زائد ٹریفک افسران فرائض سر انجام دیں گے   عوام الناس کو مطلع کیا جاتا…

    چکن گونیا 118 ملکوں تک پھیل گیا، عالمی ادارہ صحت ۔۔۔۔۔!!!

    اسلام آباد : بیورو رپورٹ ۔ دنیا بھر میں ڈینگی اور چکن گونیا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق چکن گونیا دنیا کے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views