ٹنڈوآدم(رپورٹ کامران انصاری) تحریک ختم نبوت میں مفتی محمودکاقائدانہ کرداررہا،قادیانیوں کوکافرقرار دلوانامفتی محمودکاسنہری کارنامہ ہے

 

ٹنڈوآدم(رپورٹ کامران انصاری)

تحریک ختم نبوت میں مفتی محمودکاقائدانہ کرداررہا،قادیانیوں کوکافرقرار دلوانامفتی محمودکاسنہری کارنامہ ہے،تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کےزیراہتمام جامعہ ندوۃ العلوم ختم نبوۃ ٹنڈوآدم میں “مفکراسلام مفتی محمودسیمینار” منعقدکیاگیا، سیمینارمیں تنظیم تحفظ خاتم الانبیاء پاکستان کے مرکزی سربراہ مفتی محمدطاہرمکی،الحاج امداداللہ پھلپوٹو،حافظ عبدالرحمان الحذیفی،محافظین ختم نبوت کےحافظ میراسامہ سموں،شبان ختم نبوت سندھ کےسربراہ محمدمحرم علی راجپوت،پاسبان ختم نبوت سندھ کے حافظ شیراسامہ بن طاہر،الحمادی ختم نبوت ریکارڈنگ سینٹرکےچیف آرگینائیزرمحمدقاسم الحمادی ودیگر علماء نے خصوصی خطابات اورشرکت کی،سیمینارمیں خطاب کرتےہوئے مفتی محمدطاہر مکی نےکہاکہ مفتی محمود کی ختم نبوت کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کویادرکھاجائیگا،قادیانیوں کوکافرقرادلوانےکیلئے ذہنی طورپرمرحوم ذوالفقارعلی بھٹو کومفتی محمودنےہی آمادہ کیا،اور قادیانیوں کوآئینی طورپرغیرمسلم اقلیت قراردینے میں مفتی محمودکا کردارنمایاں ہے، مفتی طاہرمکی نے کہاکہ مفتی محمودکی 9 ماہ والی حکومت خیبرپختون خواہ میں خلافت راشدہ  کانمونہ تھی ریاست مدینہ کافقط نعرہ لگانے والے نعرےہی لگاسکتےہیں حکومت قائم نہیں کرسکتے جبکہ مفکر اسلام مفتی محمودنے مدینہ کی ریاست کاعملی نمونہ پیش کرکےدکھایاہے، شراب پرمکمل پابندی،اردوکو صوبے کی سرکاری زبان قراردینا، جہیز پرمکمل پابندی،پینٹ شرٹ ختم کرکےشلوارقمیص کوسرکاری لباس قراردینا،خواتین کیلئےلازمی پردہ،جواپرپابندی،تعلیمی اصلاحات،قرآنی تعلیم کوعام کرنےکےانتظامات طلباء کیلئے وظائف کاتقرر ،جمعہ کی چھٹی کی سفارش،اسلامی قوانین کےنفاذکے بورڈکاقیام،احترام رمضان آرڈیننس کااجراءاورسود کی بندش اور کبھی اپنےعہدےکی تنخواہ نہ لینامفتی محمودکے نہ بھلاکرہمیشہ یادرکھنےوالےکارنامےہیں۔

  • Related Posts

    گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔

    گھوٹکی : رپورٹ ( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی خصوصی ہدایت پہ گھوٹکی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔تھانہ بی…

    پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج

    سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی) پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی، سکرنڈ کے سرکاری ملازمین 28 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views