ٹنڈوآدم(رپورٹ کامران انصاری)
حرمت رسول کانفرنس کےمخالف مسلم کہلانے کےحقدارنہیں،توھین رسالت پرانکی زبانوں کوتالےکون لگادیتاھے، مسلمان بیدارھوچکےھیں کوئی انکاساتھ نہیں دیگا،تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کے سربراھ مفتی محمدطاھرمکی نےگستاخ رسول ڈاکٹرشاھنوازکنبھر کی جانب سے عمرکوٹ میں توھین رسالت کےبعدجمعیت علماء اسلام کی جانب سے 6اکتوبرکواللہ والا چوک عمرکوٹ میں حرمت رسول کانفرنس کے انعقادکاخیرمقدم کرتےہوئےکہاہیکہ نام نہادقوم پرستوں کی جانب سے سوشل میڈیاپرڈاکٹرراشدسومروسےمطالبہ کیاجارہاہیکہ اس کانفرنس کوملتوی کیاجائے جبکہ یہ مطالبہ کرنےوالوں کااسلام اورباب الاسلام سندھ سے دوردورتک کاواسطہ نہیں،پوری مسلم امت حرمت رسول کی خاطر مولاناعبدالقیوم ہالیجوی کیساتھ ھے،مفتی طاھرمکی نے حرمت رسول کانفرنس کے انعقادپرجمعیت علماء اسلام سندھ کے امیرمولانا عبدالقیوم یالیجوی،جنرل سیکریٹری علامہ راشدسومروکو بھرپوخراج تحسین پیش کرتےہوئے اس کانفرنس کووقت اورحالات کاتقاضاقراردیاہےاورکہاکہ سوشل میڈیاپرحرمت رسول کانفرنس کےالتواکامطالبہ کرنےوالےدین دشمن عناصرتوھین رسالت کےوقت کہاں تھےانکی زبانوں پرتالےکیوں لگےہوئےتھے،اب سندھی مسلم قوم اسلام اورپیغمبراسلام کوسمجھ کربیداریوچکی ہے دین دشمنوں کے اونچھےہتھکنڈوں سےخوفزدہ ہونے والےنہیں مفتی طاہرمکی نے کہاکہ حرمت رسول کانفرنس کےمخالفین موجودہ حالات میں دراصل گستاخان رسول کےحمایت میں میدان میں اترآئےہیں مسلمانوں پرانکابائیکاٹ اورحرمت رسول کانفرنس کوکامیاب بنانامسلمانوں پرفرض عین اورعشق رسول کا تقاضاہے۔