ٹنڈوالہ یار۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہار 2024 سمسٹر کی داخلہ فیس 10 جون 2024 تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔

 ٹنڈوالہ یار (نمائندہ خصوصی)

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہار 2024 سمسٹر کی داخلہ فیس 10 جون 2024 تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق علاقائی ناظم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی حیدرآباد ریجن نیاز علی ماکا کے ایک اعلامیہ کے مطابق بہار 2024 سمسٹر (Phase-II) جاری طلباء کے لئے داخلہ فارم / فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 30 مئی 2024 مقرر کی گئی تھی جاری طالب علم کا سمسٹر/قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے 10 جون 2024  تک مزید توسیع کر دی ہے ایسے جاری طلباء جنہوں نے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کے بعد فیس چالان نکال لیا تھا مگر مقرر کردہ تاریخ تک فیس جمع نہیں کرا سکے تھےوہ اس سنہری موقع سے مستفید ہو کر اپنا سمسٹر/قیمتی وقت ضائع ہونے  سے بچا سکتے ہیں واضح رہے کہ فیس کی ادائیگی صرف ٹیلی کوز (ایزی پیسہ، جاز کیش اور یو پیسہ) کے ذریعےہی ممکن ہے مزید برآں علاقائی ناظم  نیاز علی ماکا نے بتایا کہ آن لائن اور مینوئل موصول ہونے والی درخواستوں پرایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کا عملہ کم سے کم وقت میں کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ داخلہ کنفر م کر رہا ہے داخلہ کے تصدیقی پیغام  یا کوئی اعتراض ہے تو طلباء کو ان کے موبائیل نمبر پر ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے مطلع کیا جا رہا ہے ایسے امیدوار جنہوں نے آن لائن داخلہ فارم جمع کرایا ہے لیکن تاحال ابھی تک داخلہ کی تصدیق کی اطلاع نہیں ہوئی وہ بھی آن لائن https://fmbp.aiou.edu.pk/application/index.php لنک پر روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اگر کوئی اعتراض ہے تو جلد از جلد اعتراض کا جواب دیں تاکہ ان کا داخلہ بہار 2024 سمسٹر میں ممکن بنایا جا سکے تاخیر سے ارسال / اپ لوڈ کرنے پر بہار 2024 سمسٹر میں داخلہ نہیں دیا جائے گا جب کہ تمام اعتراضات کودور / حل کرنے کی آخری تاریخ 10 جون 2024 مقرر کی گئی ہے اس سلسلے میں مزید راہنمائی علاقائی دفتر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 46، B-1 یونٹ نمبر 2 نیئر لال قلعہ ریسٹورنٹ مین آٹو بھان روڈ، لطیف آباد حیدرآباد کی ہیلپ ڈیسک کے فون نمبر 022.9330052 اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

  • Related Posts

    ٹنڈوالہ یار میں بہت سی پوسٹنگ خالی ہیں اسکولوں میں بھینسوں کے باڑے بنے ہوئے ہیں ، فریدجروار

     ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی)  2021 میں ہم نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس کیا تھا ایک ضلع میں دو قانون چل رہے ہیں تحصیل چمبڑ اور جھنڈو مری میں 40…

    ٹنڈوالہ یار۔پرائیوٹ اسکولز کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، سید نوید علی شاہ

    پرائیویٹ اسکولز کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، سید نوید علی شاہ ٹنڈوالہ یار (نمائندہ خصوصی) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع ٹنڈوالہ یار کے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views