ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی)
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کئے گئے ہیٹ ویو الرٹ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار سلیم اللہ اوڈھو کی جانب سے متعلقہ افسران کوایک اعلامیہ کے تحت ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ ضلع بھر میں مین بس اسٹاپس، مارکیٹیوں اور عوامی مقامات پر ٹھنڈے پانی اور مشروبات کے کیمپس لگائے جائیں تاکہ لوگوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچایا جا سکے اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوالہ یار فہیم شاکر اور چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہیار سید ثمر عباس شاہ رضوی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے مختلف کیمپوں کا دورہ کیا اور وہاں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے شہریوں کو آگاہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ضروری کام کاج کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر مت نکلیں کیوں کہ گرمی کے درجہ حرارت کا بڑھنا خطرناک ہے اورانہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔