ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی)
کھپرو کے سابق ناظم کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا سانگھڑ پولیس کی ناکامی یہ ہے کہ قتل کرنے کے بعد قاتلوں نے جشن منایا پولیس نے کوئی روک تھام نہیں کی سابق ناظم جی ڈی اے رہنما کا قتل ایک سیاسی قتل ہے ان خیالات کا اظہار درس اتحاد کے رہنما عبدالجلیل درس، عبدالحفیظ درس، حاکم درس نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ جی ڈی اے رہنما غریبوں کے مسیحا تھے غریبوں کی مدد کرنے والے شخص تھے خدا بخش درس اور انکے سیکیورٹی گارڈ کو سرعام گولیاں مار کر شہید کر دیا اس کے باوجود پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کر رہی ہے درس برادری کے رہنما کو سیاسی بنیاد پر قتل کیاگیا ہے ہمیں شک ہے کہ قاتلوں کو سیاسی آشیرباد ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا جارہا ہے سندھ دھرتی امن کی دھرتی ہے سندھ دھرتی کے امن کو ہاتھوں سے خراب کیا جا رہا ہے پولیس اتنے بڑے ہائی پروفائل قتل کو معمولی کیوں لے رہی ہے کیوں سانگھڑ پولیس کوئی حکمت عملی نہیں بنا رہی ہے ہم آئی جی سندھ وزیر اعلیٰ سندھ سمیت حکام بالا سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ فل فلور جی ڈی اے رہمنا سابق ناظم خدا بخش درس کے قاتلوں کو گرفتار کرے دیگر صورت میں پورے سندھ کے ہائی ویز بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہو گی۔