پاکستان اک خواب ہے۔از: محمد بلال افتخار خان

 



از: محمد بلال افتخار خان


پاکستاں کیا ہے؟

  پاکستان کیوں ہے؟

 اور کس کے لئے ہے؟

سنو اور غور سے سنو


پاکستان اک خواب ہے۔۔

وہ خواب جو ہمارے برگون نے دیکھا۔

ایک ایسا خواب جو ہماری شخصی کمزوریون اور ناکامیون کی وجہ سے ابھی تک خواب ہی ہے اور وجود میں نہیں آسکا۔۔۔


اسی لئے آج بھی اٹھارا کڑور پاکستانیون سےہمارے پرکھوں کی  ارواح اس خواب کی تعبیر مانگتی ہیں ۔


ہمارے بزرگون نے اپنی قربانیون سے زمین کا ایک حصہ آزاد کرویا  اور اپنے خواب پاکستان  کی تعبیر ہم پر چھوڑ دی۔۔۔۔

کیونکہ انھیں یہ یقین تھا کہ ایک نہ ایک دن اس خواب کی تعبیر ضرور ہوگی۔۔۔۔

خواب پاکستان آج بھی اسی طرح اہم ہے۔۔ جیسا کہ وہ ستر سال پہلے تھا کیونکہ ۔۔۔یہ آج بھی ہمیں اپنی زندگی کا مقصد عطا کرتا ہے۔ پہچان بخشتا ہے۔۔


میرے بھائی جو آج صوبائیت کی بات کرتے ہیں اور۔۔۔ ایک

 عدل پر مبنی معاشرے کی بات کرتے ہیں ۔ دراصل وہ بھی

 لاشعوری طور پر۔۔۔میرے پاکستان کی ہی بات کرتے ہیں۔۔


دشمن نے تو اس کی آزادی کے وقت ہی دعویٰ کر دیا تھا

کہ یہ جلد واپس ہندوستان سے مل جائے گا۔۔

لیکن پاکیزہ بنیادین  غلیظ خواہشات سے کب ختم ہوتی ہیں۔۔

اسی لئے۔۔۔۔ دشمن نے ہماری کمزوریوں سے فائیدا اٹھانے کے لئے۔۔۔ ہمیں تقسیم کرنے کی سازشوں کا جال پھیلایا ہے۔۔

ہمارے دشمن ہمیں صوبائیت ، مزہب اور فرکے کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔۔۔

 وہ بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتے ہیں۔۔۔۔

 وہ ہمیں جہالت کی گہرائیون میں رکھنا چاہتے ہیں۔۔۔ تاکہ ہماری جہالت کا اندھیرا ہماری منزل کو ہم سے چھپا لے اور ہم اپنی منزل کو بھول جائیں۔۔۔


بد قسمتی سے وہ کسی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں ۔۔ 1971 میں مشرقی پاکستان کا ٹوٹنا جہاں ان کی دشمنی کی دلیل ہے وہیں یہ ہماری غلطیوں کا نتیجہ بھی ہے۔۔۔


لیکن فطرت ہمیں مواقع دیئے جا رہی ہے۔۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہماری تمام تر بے وقوفیوں کے باوجود یہ طاقتور سے طاقتور ہو رہا ہے۔ کیا یہ حقیقت نہیں کہ مملکت پاکستان

تمام خرابیوں کے باوجود دنیا کی ساتوین ائیٹمی طاقت ہے۔۔

شاید اللہ رب ا لعزت ہم سے کوئی کام لینا چاہتا ہے۔۔

شاید اسی لئے ہمارے ازلی دشمن اپنی شیطانی چالون کے باوجود ہمیں مٹا نہیں پا رہے۔۔۔

بھلا پاکیزہ خواب کبھی مٹتےہیں؟


 ہم  چاہے بلوچ ہوں۔۔۔۔یا پٹھان۔۔۔یا پھر سندھی یا پنجابی۔۔۔۔بولیان مختلف،سوچون کے انداز مختلف ہو سکتے ہیں۔۔۔ لیکن وطن کا نظریہ وہی ہے جسے ہمارے بزرگ پاکستان کہتے تھے۔۔


ہم اسی وقت پاکستان بنا سکتے ہیں جب ہم متحد ہوں۔


ہمارے رگون کے خون کا رنگ ایک ہی ہے، دین ایمان اور قرآن ایک ہی ہے۔ ہمارے نظریے کا وطن۔۔۔ پاکستان ، ایک ہی ہے۔۔۔

سمجھ جاؤ کے مختلف مقامات سے ایک ہی چیز کی کئی مختلف شکلیں نظر آتی ہیں ۔۔لیکن چیز ایک ہی ہوتی ہے۔۔

اس لئے

آؤ ایک ہو جائیں


کیونکہ


۔خام ہے جب تک تو ہے مٹی کا اک امبار تو


پختہ ہو جائے تو ہے شمشیر بے زنہاد تو


ہمیں اپنی سوچ اور ذات میں تبدیلی لانی ہے۔۔

24 کڑور پاکستانیون کو اپنے بزرگون کی  تعبیربننا ہے۔ 


پاکستان ابھی بنا نہیں


اسے ہم نے بنانا ہے۔


میں پاکستان بنانے کا آغاز اپنی ذات سے کرتا ہوں۔

آج کے بعد میں پہلے پاکستانی اور بعد میں کچھ اور کہلاؤں گا۔۔

اگر تو میں اللہ اور اس کے رسول کا وفا دار ہوں۔۔

 تو پھر میں ان کے نام پر بننے والے وطن کا وفا دار ہونگا۔


میں حقوق بعد میں مانگون گا۔۔پہلے اپنے فرائیض ادا کروں گا۔


میرے جو بھائی مجھ سے ناراض ہیں ۔۔

میں اپنے خلوص سے ان کے دل جیتون گا۔۔ اور کسی معجزے کے انتظار کی جگہ خود اپنے عمل سے معجزہ پیدا کروں گا۔۔۔ کیونکہ یہ میرے پرکھوں کا قرض ہے جو میں نے ادا کرنا ہے۔۔ یہ میرے بچوں کا حق ہے۔۔ کہ اس مملکت میں زندگی گزارین جہاں امن، عدل اور محبت کا بول بالا ہو۔۔

آؤ مل کر خود سے وعدہ کریں۔۔۔ کہ اپنی پہچان اور اپنی شناخت کا بھرم رکھتے ہوئے دن رات اس کی عظمت کے لئے محنت کرین گے اور عدل کی راہ پر چلین گے۔۔


Who lives if Pakistan dies 

and who dies if Pakistan Lives.

Long Live Pakistan

  • Related Posts

    تحریر . . رانا ندیم انجم کم عمر کی شادیاں ایک اجتماعی مسئلہ

     تحریر . .  رانا ندیم انجم کم عمر کی شادیاں ایک اجتماعی مسئلہ پاکستان میں غربت اور تعلیم کی کمی کے سبب ایک خطرناک رجحان ابھر رہا ہے جو کم…

    اساتذہ: علم و دانش کے ستون

      اساتذہ: علم و دانش کے ستون            آج کا دن ان عظیم شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جو ہمارے ذہنوں میں…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views