مورخہ: 09-05-2024 حوالہ نمبر : PST( )
ملک کی سالمیت کے خلاف ڈیجیٹل ٹیررازم کرنیوالوں کو قانون کی گرفت میں لیا جائے، شاداب رضا نقشبندی
پاکستان کے عوام ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، شاداب رضا نقشبندی
ملک کی بقاء وسلامتی اور دہشتگردی کے خلاف شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران وجوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، شاداب رضا نقشبندی
سانحہ 9مئی ملک کی تاریخ کا سیاہ دن ہے حکومت ملک کے معاشی استحکام ترقی اور خوشحالی کیلئے محب وطن قوتوں کو آگیلائے،شاداب رضا نقشبندی
ریاست کے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور قومی اتحاد کی علامتوں پر حملہ دنیا بھر میں ملک کا مذاق بنایا گیامشاداب رضا نقشبندی
پاک افواج کے صبر وتحمل اور دانشمندی نے سانحہ 9مئی کی سازشوں کو کمزور اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت کے خلاف ڈیجیٹل ٹیررازم کرنیوالوں کو قانون کی گرفت میں لیا جائے،پاک فوج اور عوام کے درمیان دوری کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،پاکستان کے عوام ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،سازشی عناصر ملک کے اندر یا باہر ہوں عوام اور پاک افواج میں دوریاں پیدا نہیں کرسکتے،ملک کی بقاء وسلامتی اور دہشتگردی کے خلاف شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران وجوان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،سانحہ 9مئی ملک کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،اہلسنت ملک کی اکثریت اور ملک کے وفادر بایان پاکستان کی اولاد ہیں،حکومت اور پاک افواج ملک کے معاشی استحکام ترقی اور خوشحالی کیلئے محب وطن قوتوں کو آگے آنے کا موقع دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں سانحہ 9مئی کی مذمت اور ملک کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ ریاست کے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور قومی اتحاد کی علامتوں پر حملہ دنیا بھر میں ملک کا مذاق بنایا گیا،ملک کا آئین وقانون ہر پاکستانی کو پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے،دین سے دوری کی وجہ سے سیاست میں چنگیزی اور تشدد نے جنم لیا ہے،دین اسلام ملک سے محب اور اس بقاء وسلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے،پاکستان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت نہیں بلکہ ایسے افراد کی ضرورت ہے جو ملک کو اسلام کی حقیقی تصویر کے مطابق چلاسکیں،پاک افواج کے صبر وتحمل اور دانشمندی نے سانحہ 9مئی کی سازشوں کو کمزور اور ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا،عوام اور پاک فوج کے درمیان دوریاں کرنیوالوں کی سازش ہمیشہ ناکام ہونگی،ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کی جائیں،ملک کے معاشی معاملات سے آئی ایم ایف کے عمل دخل کو مسترد کیا جائے۔#