پولیس نے عمران خان کی بہنوں سمیت درجنوں کارکنان کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا

اسلام آباد : پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا۔ یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا اور کارکنان وہاں پہنچنا شروع ہوگئے۔

علیمہ اور عظمیٰ خان بھی احتجاج میں شرکت کے لیے ڈی چوک پہنچیں جہاں پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ 

اس دوران، پولیس نے احتجاج میں شامل درجنوں کارکنوں کو بھی گرفتار کیا اور ٹولیوں کی صورت میں پہنچنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شدید شیلنگ کی۔ فیض آباد اور مری روڈ پر بھی پولیس نے احتجاجی قافلوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے وقفے وقفے سے شیلنگ جاری رکھی۔

مزید مظاہرین کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ راولپنڈی اور چونگی نمبر 26 سے بھی تحریک انصاف کے کئی کارکنان کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے برہان انٹرچینج کے قریب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے قافلے پر بھی شیلنگ کی۔

  • Related Posts

    ٹریفک ڈائیورشن پلان بابت (SCO) کا نفرنس مورخہ 14، 15، 16 اکتوبر 2024 جاری کر دیا گیا ۔

     ای این آئی بیورو رپورٹ   اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جامع پلان ترتیب دے دیا  1100سے زائد ٹریفک افسران فرائض سر انجام دیں گے   عوام الناس کو مطلع کیا جاتا…

    چکن گونیا 118 ملکوں تک پھیل گیا، عالمی ادارہ صحت ۔۔۔۔۔!!!

    اسلام آباد : بیورو رپورٹ ۔ دنیا بھر میں ڈینگی اور چکن گونیا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق چکن گونیا دنیا کے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views