چشتیاں۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چشتیاں چوہدری محمد افضال فردوسی نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق سرکاری پرائمری ومڈل سکولوں میں معیارتعلیم بلند کرنے کیلئے ہیڈماسٹرز واساتذہ کو سخت محنت کرنا ہوگی

 بھاولپور (میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چشتیاں


چوہدری محمد افضال فردوسی نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق سرکاری پرائمری ومڈل سکولوں میں معیارتعلیم بلند کرنے کیلئے ہیڈماسٹرز واساتذہ کو سخت محنت کرنا ہوگی جبکہ سکولوں میں تعلیمی ماحول کو خوبصورت بنانے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت شجر کاری اور پھولدار پودے لگائیں اور طلبا کی تعلیمی استعداد میں اضافہ کی خاطر ایک کمرے میں لائبریری   بنائیں۔انہوں نے مقامی ہال میں آل پاکستان ایلیمنٹری سکولز ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن چشتیاں کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئے گئے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ چشتیاں میں سرکاری ایلیمنٹری سکولز کی تعداد 35،پرائمری سکولز 145ہیں جہاں 700اساتذہ کرام ہزاروں بچوں کو سخت محنت کے ساتھ تعلیم دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کے500 اساتذہ ریٹائر ہوچکے ہیں  چنانچہ سٹاف کی کمی کے بارے میں حکام کو آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائمری ومڈل سکولوں کا نظام بھی آن لائن کیا ہے لہذا جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہیڈماسٹرز اساتذہ کے تعاون سے صبح اسمبلی میں اساتذہ وطلبا کی حاضری،رجسٹر حاضری،کلاس میں بچوں کا ہوم ورک چیک کرنے،اور شجرکاری و پودوں کی دیکھ بھال بارے روزانہ کی بنیاد پر باتصویر رپورٹ تحصیل آفس کو روانہ کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام امور کی نگرانی کیلئے 18 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز روزانہ دو دو سکولز کا وزٹ کرکے رپورٹ تحصیل و ضلع دفتر کو ارسال کریں گے۔انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون کے ساتھ کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اپنے سکول کی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔اس موقع پر ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن چشتیاں کے آرگنائزرملک فیصل سلطان،جاوید اقبال،خالد رشید اور سینئر ٹیچر عبدالغفار ناز نے بھی خطاب کیا۔

  • Related Posts

    بہاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) محمد ندیم چوہدری کو تحصیلدار پرموٹ ہونے کے بعد تحصیلدار ہارون آباد تعینات کردیا گیا بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری۔ سابق ریونیو آفیسر…

    بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے) ایک فرض شناس انسان دوست اور دکھی انسانیت سے پیار کرنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصراللہ

    ہو میرا کام غریبوں کی حمایت کرنا  درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)شعبہ کوئی بھی ہو جو بندہ بھی اپنی ذمہ داری سے انصاف کرتا…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views