کراچی؛رپورٹ۔محمدحسین سومرو . نویں اوردسویں جماعت کے امتحانی پرچے لیک کرنے والا ملزم گرفتار ملزم شرجیل الرحمن ولد خلیل الرحمن کو بلال کالونی پولیس نے گرفتار کیا۔

رپورٹ۔محمدحسین سومرو

 کراچی؛ نویں اوردسویں جماعت کے امتحانی پرچے لیک کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم شرجیل الرحمن ولد خلیل الرحمن کو بلال کالونی پولیس نے گرفتار کیا 

  کراچی:  پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے نویں اوردسویں جماعت کے امتحانی پرچے لیک کرنے والے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ اور4 موبائل فونز برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق بلال کالونی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے نویں اوردسویں جماعت کے امتحانی پرچے لیگ کرنے والے ملزم شرجیل الرحمن ولد خلیل الرحمن کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ اور4 موبائل فونز برآمد کر لیے۔

ترجمان ضلع وسطی پولیس کے مطابق گرفتارملزم نے دورانِ  تحقیقات انکشاف کیا کہ نہم دہم کے پرچے امتحانات سے آدھا گھنٹہ سے لے کر10 منٹ قبل لیک کرتا تھا۔

گرفتار ملزم نے بتایا کہ نویں اوردسویں کے نام سے ایک واٹس گروپ بنایا ہوا تھا جس میں پیپر لیک کرتا تھا،  گرفتارملزم کے ساتھ فیاض جمالی اور صفیان بھی شامل ہیں جو گروپ ایڈمن تھے۔

پولیس کے مطاقبق گرفتار ملزم خود بھی آرٹیفیشل انٹلی جنس کا کورس کررہا ہے اور جیولری ڈیزائننگ کا کام بھی کرتا ہے۔

گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ ’ پیپر لیک ٹوکے ٹوفور‘ کے نام نام سے ایک واٹس ایپ گروپ ہے جس میں امتحان شروع ہونے سے قبل ہی پیپر لیک ہوتا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 3 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 1 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views