رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ویسٹ، تھانہ پیرآباد کے علاقے پراچہ قبرستان کے قریب شاہین فورس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت دونوں اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
گرفتار ملزمان کی شناخت نواب علی ولد شیر زمین (زخمی) اور عصمت اللّٰہ ولد حبیب اللّٰہ کے ناموں سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینا گیا موبائل فون، نقدی اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال جبکہ گرفتار ساتھی ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔