رپورٹ۔محمدحسین سومرو
پولیس وردیوں میں وارداتیں کرنے والے 04 رکنی انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ سے پولیس کا مقابلہ۔
فائرنگ کے تبادلہ کے بعد تین ملزمان بڑا بورڈ پاک کالونی سے گرفتار، ایک فرار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان وارداتوں کے لئے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی کرولا کار کا استعمال کرتے ہیں۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزمان دوران واردات پولیس وردیوں کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کے قبضے سے 3 عدد 9mm پستول، دو پولیس وردیاں اور کرولا کار برآمد کر لی گئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت 1- بابر علی، 2- غلام علی اور 3- راجہ علی کے ناموں سے جبکہ فرار ملزم کی واجد علی کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کا تعلق بین الصوبائی ڈکیت گروہ سے ہے جنکی اندرون سندھ سمیت کراچی میں متعدد وارداتیں سامنے آئی ہیں۔
ملزمان نے دوران انٹروگیشن سپر ہائی وے، شاہراہ فیصل اور بلوچ کالونی سے کئی موٹرسائیکلیں اور کاریں چھین کر بلوچستان میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ شاہراہ فیصل میں موٹرسائیکل چھیننے کے 6 مقدمات سامنے آئے ہیں۔
ملزم بابر علی کے خلاف کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف تھانوں میں 16 مقدمات درج ہیں۔
جبکہ ملزم غلام علی کے خلاف 11 اور ملزم راجہ علی کے خلاف 3 مقدمات درج ہیں۔
ملزمان کو سب انسپکٹر راجہ خالد محمود کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔