رپورٹ۔محمدحسین سومرو
کراچی: بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا انتہائی خطرناک 6 رکنی ڈکیت گروہ پکڑا گیا، ایس ایس پی کورنگی
کراچی: تھانہ لانڈھی پولیس نے ٹیکنیکل بنیاد پر ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 6 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کیا، توحید رحمان
کراچی: گرفتار گروہ سے شہر کراچی کی سڑکوں پر سینکڑوں ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف ہوا، توحید رحمان
کراچی: گرفتار ملزمان سے اسلحہ چار پستول چھینے ہوئے 18 موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی، توحید رحمان
کراچی: گرفتار ملزمان کا گروہ شاہ لطیف سہراب گوٹھ صدر شاہراہ فیصل اور کورنگی میں انتہائی سرگرم تھا،
کراچی: ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے درجنوں دوکانیں لوٹنے کے انکشافات بھی سامنے آئے، توحید رحمان
کراچی: ملزمان نے دو ہفتے قبل لانڈھی نمبر 6 پر نامور بریانی والے کی دوکان لوٹی تھی، توحید رحمان میمن
کراچی: ملزمان کی بریانی شاپ سے 35 ہزار کی رقم لوٹنے کی سی سی ٹی وی بھی وائرل ہوئی تھی، توحید رحمان
کراچی: ملزمان نے عیدالفظر کے چھٹے روز شاہ فیصل میں شہری سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے چھینے تھے، توحید رحمان
کراچی: ملزمان نے انور بلوچ ہوٹل کے قریب ڈیڑھ ماہ قبل شہری سے تین لاکھ روپے چھینے تھے، توحید رحمان
کراچی: ملزمان نے گزشتہ ماہ اختر کالونی میں جنرل اسٹول پر ڈکیتی میں 1 لاکھ 68 ہزار روپے چھینے تھے،
کراچی: ملزمان نے عوامی کالونی کے علاقے سنگر چورنگی اور لانڈھی 89 پر بھی ڈکیتی کی واردات کی تھی،
کراچی: ملزمان نے لانڈھی بابر مارکیٹ گلا منڈی چاول گودام پر بھی ڈکیتی کی واردات کی تھی،
کراچی: ملزمان بینک سے رقم نکالنے والے شہری اور دوکانوں پر ریکی کرکے وارداتیں کرتے تھے، توحید رحمان
کراچی: گرفتار ملزمان کا گروہ واردات کے لیئے پہلے دو ساتھیوں کو بھیج کر ریکی کرواتا تھا،
کراچی: دیگر ملزمان اپنے ٹچر ساتھیوں کی بتائی ہوئی دوکان یا شہری کو لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے،
کراچی: گرفتار ملزم عابد سے نیو کراچی کے علاقے میں شہری کو دوران ڈکیتی گولی مارنے کا بھی انکشاف ہوا،
کراچی: گرفتار ملزمان میں علی رضا، ظفر اقبال، حیدر، عبدالرحمن، لیاقت اور عابد شامل ہیں، ایس ایس پی
کراچی: ملزمان کے دیگر دو مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، توحید رحمان
کراچی: گرفتار ملزمان سے مذید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے، ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن