
سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداروں کوصاحبزادہ احمد عمران نقشبندی کی مبارکباد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر کے علماءمشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چئیر مین سفیرامن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے سالانہ انتخابات میں منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ صحافی برادری ہمیشہ جمہوری طریقے سے اپنے عہدے داران کا انتخاب کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام صحافی تنظیموں نے ہمیشہ موثر کردار سے ملک کی بقاء وقار اور استحکام کو ترجیح دی ہے۔ملک بھر کےعلماء مشائخ آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور صحافیوں کو فیلڈ میں درپیش مشکلات سے بھی آگاہ ہیں صاحبزادہ نقشبندی نے کہا کہ صحافی کسی بھی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں جو عوام اور حکومت کے مابین پل کا کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب صدر اور کابینہ صحافیوں کے حقوق فلاح اور بہبود کے لیے منظم طریقے سے احسن کام کرے گی اور یہ تنظیم ملکی سطح پر ایک مضبوط اور توانا آواز بنے گی، صحافیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے اور ایسی پالیسیاں لائی جائیں جو صحافیوں اور صحافتی تنظیموں کے مسائل حل کرنے کے لیے معاون ثابت ہوں۔
جاری کردہ میڈیا سیل ؛۔
علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان