رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس مقابلہ
رات گئے علاقہ گشت پر مامور پولیس پارٹی پر مشرف کالونی بھوتنی گوٹھ کٹ کے پاس موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزمان کی شناخت شمریز عرف کالو (زخمی) اور راحت کے ناموں سے ہوئی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گرفتار زخمی ملزم ریکارڈ یافتہ عادی کریمنل ہے۔
ملزم ضلع سانگھڑ میں قتل و ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔
جبکہ ملزم تھانہ ماڑیپور کے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر بھی جیل جا چکا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔