پیپلز یوتھ کراچی کے تمام اضلاع میں یوسی سطح تک ازسر نو تشکیل کریں گے ، جاوید نایاب لغاری
کراچی (پ-ر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ایگزیکٹو کا اجلاس صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ جاوید نایاب لغاری کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں صدر پیپلز یوتھ کراچی راشد خاصخیلی ، جنرل سیکریٹری پیپلز یوتھ سندھ شعیب مرزا ، سیکریٹری اطلاعات تیمور علی مہر ، نو منتخب سیکریٹری اطلاعات پی پی پی ضلع جنوبی فرید میمن ، جنرل سیکریٹری پیپلز یوتھ کراچی حیدر خان سمیت پیپلز یوتھ کراچی کی کابینہ اور ضلعی عہدیداران نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز یوتھ سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری ، جنرل سیکریٹری شعیب مرزا سیکریٹری اطلاعات تیمور علی مہر صدر پیپلز یوتھ کراچی راشد خاصخیلی حیدر خان پیپلز یوتھ کراچی کے عہدیداران اور ضلعی عہدیداران نے فرید میمن کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے سیکریٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد دی، پیپلز یوتھ سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری نے کہا کہ فرید میمن کا پی پی پی کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات مقرر ہونا چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نوجوانوں پر اعتماد کا مظہر ہے پیپلز یوتھ کے نوجوان اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں چیئرمین کے شانہ بشانہ رہیں گے پیپلز یوتھ سندھ کے صدر جاوید نایاب لغاری نے صدر پیپلز یوتھ کراچی راشد خاصخیلی جنرل سیکریٹری حیدر خان کابینہ اراکین اور ضلعی ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں اور کہا کہ پیپلز یوتھ کراچی کی ضلع سے یوسی سطح تک تنظیم جلد از جلد مکمل کی جائے جبکہ تمام عہدیداران و کارکنان عوام خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں صدر پیپلز یوتھ کراچی ڈویژن راشد خاصخیلی کا کہنا تھا کہ پیپلز یوتھ کراچی کی تنظیم سازی جلد مکمل کردی جائے گی اُنہوں نے مزید کہا پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی کے نوجوانوں نے تادم تحریر قیادت کی جانب سے تفویض کی گئی تمام ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دی ہیں اور آئندہ بھی پیپلز یوتھ کراچے اسی جوش و جذبے کے ساتھ چیئرمین بلاول بھٹو کے ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی ۔ اجلاس کے آخر میں صدر جاوید نایاب لغاری ، صدر پیپلز یوتھ کراچی راشد خاصخیلی جنرل سیکریٹری پیپلز یوتھ سندھ شعیب مرزا سیکریٹری اطلاعات تیمور علی مہر جنرل سیکریٹری حیدر خان نے نومنتخب سیکریٹری اطلاعات پی پی پی ضلع جنوبی فرید میمن اور پیپلز یوتھ کراچی کے نومنتخب اراکین کو اجرک کا تحفہ پیش کیا