کراچی۔ حکومت مسئلہ فلسطین پراو آئی سی کا اجلاس پاکستان میں طلب کرے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

 حکومت مسئلہ فلسطین پراو آئی سی کا اجلاس پاکستان میں طلب کرے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

پاکستان کی قیادت میں فلسطین میں امن فوج کے دستے تعینات کیے جائیں،  شاداب رضا نقشبندی

حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرے، شاداب رضا نقشبندی

پارلیمارنی وغیرپارلیمانی تمام مذہبی وسیاسی ھماعتوں کو مدعو کیا جائے  تاکہ متفقہ وقومی لائحہ عمل بنایا جاسکے، شاداب رضا نقشبندی

عالمی برادری،او آئی سی،یورپی یونین،عرب لیگ،انسانی حقوق کی تنظیمیں غزہ  کے مسئلہ پر اپنی منافقانہ روش تبدیل کریں، شاداب رضا نقشبندی

 تحریک لبیک پاکستان کے فلسطین کے حق میں تمام آئینی وجمہوری مطالبات کی حمایت کا اعلان،کرتے ہیں،شاداب رضا نقشبندی

فلسطین کے حق میں TLP فیض آباد دھرنے میں شرکت اظہار یکجہتی کے بعد شرکاء سے سربراہ پاکستان سنی تحریک کا خطاب

کراچی /راولپنڈی /اسلام آباد (  )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی فلسطین کے حق میں ٹی ایل پی کے فیض آباد دھرنے میں اظہاریکجہتی کیلئے  خصوصی شرکت اور تحریک لبیک کے تمام آئینی وجمہوری مطالبات کی حمایت کا اعلان، فیض آباد میں تحریک لبیک کے جاری دھرنے میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کہاکہ حکومت مسئلہ فلسطین پراو آئی سی کا اجلاس پاکستان میں طلب کرے، پاکستان کی قیادت میں فلسطین میں امن فوج کے دستے تعینات کیے جائیں، حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرے،جس میں حکومت،اپوزیشن سمیت تمام پالیمارنی وغیرپارلیمانی دینی اور سیاسی جماعتوں کو مدعوکرکے مسئلہ فلسطین پر متفقہ قومی لائحہ عمل بنایاجائے، اسرائیلی مصنوعات پر سرکاری طورپر پابندی عائد کرکے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہارعملی طورپر کیاجائے، اسرائیلی جارحیت سے دنیا کا امن خطرے سے دوچار ہے،اقوام متحدہ اپنی افادیت اور اہمیت کھو چکا ہے،حکومت پاکستان ٹی ایل پی کے تمام جمہوری اور آ ئینی مطالبات تسلیم کرنے میں سنجیدگی اختیارکرے، فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر عالمی عدالت میں جنگی جرائم کامقدمہ چلایا جائے، اسرائیلی فوج کے ہاتھ نہتے فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،اسرائیل کو عالمی دہشت گرد قراردیکر اسکا سوشل بائیکاٹ کیاجائے،عالمی برادری،او آئی سی،یورپی یونین،عرب لیگ،انسانی حقوق کی تنظیمیں غزہ  کے مسئلہ پر اپنی منافقانہ روش تبدیل کریں،ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی  آزادء اظہار رائے کا گلہ دبانے کے مترادف ہے،اظہار رائے پر پابندی جمہوری حکومت کے چہرے پر بد نما سیاہ داغ ہے،57 اسلامی ریاستوں کے حکمران اور افواج اسرائیلی دہشت گردی کا سد باب اور راست اقدام نہیں کر سکتے تو چوڑیاں پہن لیں،سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم ریاستوں کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا مقروض بنا کر غلامی کا پٹہ ان کے گلے میں ڈال دیا گیا ہے، جب تک مسلم ممالک آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے شکنجے سے باہر نہیں نکلیں گیاپنے عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمانی نہیں کر سکیں گے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی جنگ کے خطرات اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اپنا عملی کردار ادا کرے۔اس موقع پر انکے ہمراہ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد زاہد حبیب قادری،ڈویڑنل صدرعلامہ عطاء  الرحمن دھنیال، ضلعی صدرانجینئر نجم الثاقب قادری،ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ ریاض الرحمن صدیقی، ضلعی رہنما سید فاروق حیدر، رہنماتحریک صراط مستقیم علامہ اشفاق صابری، سرپرست اعلیٰ سنی علماء  کونسل مفتی محمد عارف چشتی سمیت دیگر علماء   ومشائخٰ، عہدیداران اور کارکنان کی کثیرتعداد نے شرکت کی

  • Related Posts

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی شہری شجاع الحق سے 125 اور موبائل فون…

    سر سید پولیس کی ٹنٹڈ گلاسز کاروں کے خلاف کارروائ ملزم گرفتار

    کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی ڈسٹرکٹ سینٹرلگرفتار ملزم کی شناخت1 فائز احمد اب ولد ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ بھارت نے آبی جارحیت کے لئے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    ضلع ننکانہ صاحب میں عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد جاری

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    ستھرا پنجاب مہم میں مزید بہتری لانے کے لیے زیر ویسٹ آپریشن کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 2 views

    عالمی یوم صحافت کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 3 مئی صحافت کی آزادی اور صحافیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    سنی علما کونسل کا بھارتی دھمکیوں اور مودی تولہ نا پاک عزائمکیخلاف پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 4 views

    تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی

    • By Admin
    • May 5, 2025
    • 8 views