نیتن یاہو کی گرفتاری کیلئے عالمی عدالت اور پراسیکیوٹر ڈرامے بازی نہ کریں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
فلسطینی عوام کا خون انصاف کیلئے پکار رہا ہے عالمی عدالت انصاف کا پرچم بلند کرئے،شاداب رضا نقشبندی
نیتن یاہو عالمی دہشتگرد 40ہزار فلسطینیوں کا قاتل اور جنگی جرائم کا خطرناک ترین مجرم ہے،شاداب رضا نقشبندی
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو دنیا کے سب سے بڑے انسانیت کے دشمن اور عالمی دہشتگردہیں، شاداب رضا نقشبندی
فلسطینی عوام کیلئے آواز بلند اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے سلسلہ جاری رہے گا،شاداب رضا نقشبندی
اسرائیل نے جارحیت کا بند نہیں کیا توبیت المقدس کی حفاظت اور فلسطینیوں کی زندگی کے تحفظ کیلئے سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے،شاداب رضا نقشبندی
اسلامو فوبیا کے شکار مسلم نسل کشی کیلئے تمام حدیں پار کررہے ہیں عالمی سطح پر انصاف کا قتل ہورہا ہے جس کا ذمہ دار اقوام متحدہ ہے،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی گرفتاری کیلئے عالمی عدالت اور پراسیکیوٹر ڈرامے بازی نہ کریں،نیتن یاہو عالمی دہشتگرد 40ہزار فلسطینیوں کا قاتل اور جنگی جرائم کا خطرناک ترین مجرم ہے،عالمی عدالت غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اور نہتے فلسطینی بچوں وخواتین کے قتل میں نیتن یاہو کو گرفتار کرنے سے کیوں قاصر ہے،عالمی عدالت کے فیصلے اور ڈوریاں کہیں اور سے ہل رہی ہیں،فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کا قتل اور ان پر مظالم خوراک،پانی بند اور اسپتالوں کو تباہ کردیا گیا،اسرائیلی وزیر اعظم دنیا کے سب سے بڑے انسانیت کے دشمن اور عالمی دہشتگردر ہیں،فلسطینی عوام کا خون انصاف کیلئے پکار رہا ہے عالمی عدالت انصاف کا پرچم بلند کرئے،فلسطین میں اسرائیلی بمباری کے سبب روزانہ بے گناہ لوگ شہید ہورہے ہیں،اسرائیل نے جارحیت کا سلسلہ بند نہیں کیا توبیت المقدس کی حفاظتاور فلسطینیوں کی زندگی کے تحفظ کیلئے سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے،فلسطینی عوام کیلئے آواز بلند اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے سلسلہ جاری رہے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ،او آئی سی،عالمی عدالت اور عالمی برادری بتائے فلسطینی عوام کے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں،9/11کی آڑ میں عراق،افغانستان دیگر ممالک کو تباہ کرنے والے بھی مسلم اُمہ کے قاتل ہیں،9/11کا ڈرامہ رچا کر مسلمانوں کو دہشتگرد بنانے کی سازش کی گئی،جب کہ حقائق سامنے آگئے اس سانحہ میں پینٹاگون ملوث تھا تو پھر مسلم ممالک کو کیوں نشانہ بنایا گیا،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے شکار مسلم نسل کشی کیلئے تمام حدیں پار کررہے ہیں،عالمی سطح پر انصاف کا قتل ہورہا ہے جس کا ذمہ دار اقوام متحدہ ہے،انہوں کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پر امن احتجاج کرنا اور اسرائیل ظالم وجابر کے سامنے ڈٹ جانا ہر مسلمان کا دینی ملی وایمانی فریضہ ہے،پر امن احتجاج سے عوام کو روکنا جمہوریت کے منافی عمل ہے،۔