رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے حوا گوٹھ کے قریب پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 زخمی سمیت دونوں اسٹریٹ کرمنلز ملزمان گرفتار۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
گرفتار ملزمان کی شناخت راجو ولد نیاز (زخمی) اور ارسلان ولد غلام رسول کے ناموں سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال جبکہ ساتھی ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔