کراچی (ای این آئی۔نیوز)آئی ایم ایف پاکستان کو معاشی طور پر کمزورکرنا اور قرضوں کی دلدل میں دھنسانا چاہتا ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
سودی قرضوں کی مد میں پاکستان کی سپورٹ جاری رکھنے کاIMFمشن چیف کے بیان پر حیرتانگیز ہے،شاداب رضا نقشبندی
سیلز وانکم ٹیکس بجلی وگیس کے بلوں اور کھانے پینے کی اشیا ء پر کم کئے جائیں سیلز وانکم ٹیکس میں اضافہ مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہوگا،شاداب رضا نقشبندی
آئی ایم ایف ایک استحصالی ادارہ ہے جو مسلم ممالک کو قرضوں اور سود کی لعنت میں جکڑ کر غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے،شاداب رضا نقشبندی
اسرائیل امریکہ کی مدد سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور کشمیر میں مودی حکومت کے ساتھ مل کر کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے،شاداب رضا نقشبندی
دہشتگردی کے واقعات میں بھارت اور موساد ایجنسی کے ہاتھ ملوث ہیں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کرنیوالے ناکام ہوتے رہینگے،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ سودی قرضوں کی مد میں پاکستان کی سپورٹ جاری رکھنے کاIMFمشن چیف کے بیان پر حیرتانگیز ہے،آئی ایم ایف پاکستان کو معاشی طور پر کمزور اور قرضوں کی دلدل میں دھنسانا چاہتا ہے،سیلز وانکم ٹیکس بجلی وگیس کے بلوں اور کھانے پینے کی اشیا ء پر کم کئے جائیں،سیلز وانکم ٹیکس میں اضافہ کیا گیا تو مہنگائی کا نیا طوفان برپا ہوگا،آئی ایم ایف ایک استحصالی ادارہ ہے جو مسلم ممالک کو قرضوں اور سود کی لعنت میں جکڑ کر غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے،اسرائیل امریکہ کی مدد سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور کشمیر میں مودی حکومت کے ساتھ مل کر کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے،پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت اور موساد ایجنسی کے ہاتھ ملوث ہیں،پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کرنیوالے ناکام ونامراد ہونگے،پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،حکومت مزید قرضے لینے سے اجتناب کرئے ان قرضوں سے غریب عوام برائے راست متاثر ہوتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد روانگی سے قبل مرکز اہلسنت تنظیمی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور بھارت امن کے دشمن اور دونوں کا ایک ہی مشن مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل فلسطین کی جنگ بندی کی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے فوری مستعفی ہوجائیں،فلسطین میں بچوں خواتین کا قتل بھوک وفلاس سے پریشان بھوک سے مررہے ہیں،اقوام متحدہ غزہ میں خوراک پہنچانے میں ناکام یا اسرائیل اور امریکا کی لونڈی کا کردر ادا کررہا ہے،فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے اس میں اقوام متحدہ اور عالمی عدالت بھی جرم دار ہیں،انہوں کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور عالمی عدالت دباؤ کا شکار انصاف پر مبنی فیصلے کرنے سے قاصر ہیں،انہوں کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت یاد رکھے پاکستان کے عوام جذبہ جہاد سے سرشار ہیں،جس دن ریاست نے جہاد کا اعلان کیا بھارت کی ساری ٹیکنالوجی زمین بوس کرکے جنونی مودی کو عبرت کا نشان بنائینگے۔