کراچی( ای این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چئیرمین منگوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی کی جانب سے کراچی ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب عہدیداروں ڈسٹرکٹ کے صدور جنرل سیکرٹریز اور انفارمیشن سیکرٹریز سمیت منتخب رکن قومی و صوبائی اسمبلی ممبران نے شرکت کی اور نومنتخب نئے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر صوبائی صدر نثار کھوڑو صوبائی جنرل سیکریٹری سینٹر وقار مہدی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نجمی عالم میڈم شاہدہ رحمانی جاوید ناگوری ڈپٹی اسپیکر سندھ ناوید انتونی حاجی لیاقت علی اسکانی سہراب خان مری اقبال ساند فرید انصاری فرحان غنی رؤف ناگوری وائس چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن رانا محمد عارف ستار بروہی میاں محمود حسین عابد ستی علی اکبر کاچھیلو حاجی جمیل ضیاہ قادر بروہی افتخار شاہ میڈم زبیدہ اقبال و دیگر نے بھی شرکت کی اس موقع پر چیئرمین منگوپیر ٹاؤن نے کہا کہ نئی تنظیم سازی کے ذریعے منتخب ہونے والے جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے جو بھروسہ کیا ہے اس بھروسے کو قائم رکھیں گے اور یہ ثابت کریں گے انہوں نے ضلع کی سطح پر جو تقرریاں کی ہیں وہ ان کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گی نثار کھوڑو نے ائے ہوئے مہمان گرامی سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو زرداری نے جو بھروسہ آپ لوگوں پر کیا ہے آپ سب کی ہر ممکن یہی کوشش ہونی چاہیے کہ انہیں مایوسی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور مزید کہا کہ ٹاؤن اور یونین کونسلز بہتر طریقے سے اپنے عوام کو ہرممکن سہولت فراہم کریں جس سے پیپلز پارٹی کا نام بلند ہو اس موقع پر شریک چیئرمین وائس چیئرمین ضلعی عہدے داران بھی موجود تھے
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چئیرمین منگوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی کی جانب سے کراچی ڈویژن کے تمام ڈسٹرکٹ کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں شاندار تقریب کے موقع پر گروپ فوٹو